Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں مہمان نوازی سے ساری تھکاوٹ دور ہوگئی، کوچ تاجکستان فٹبال ٹیم

Now Reading:

پاکستان میں مہمان نوازی سے ساری تھکاوٹ دور ہوگئی، کوچ تاجکستان فٹبال ٹیم
پاکستان میں مہمان نوازی سے ساری تھکاوٹ دور ہوگئی، کوچ تاجکستان فٹبال ٹیم

پاکستان میں مہمان نوازی سے ساری تھکاوٹ دور ہوگئی، کوچ تاجکستان فٹبال ٹیم

تاجکستان فٹبال ٹیم کے کوچ پیٹر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مہمان نوازی سے ساری تھکاوٹ دور ہوگئی ہے۔

تاجکستان فٹبال ٹیم کے کوچ پیٹر کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان میں مہمان نوازی سے بہت خوش ہیں، فٹبال لوگوں کو اکٹھا کرتی ہے اور پاکستان کے ساتھ اچھا فٹبال کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کے کوچ کو اچھی طرح جانتا ہوں، پاکستانی عوام کو کل اچھا فٹبال میچ دیکھنے کو ملے گا اور ہم 90 منٹ اچھا فٹبال کھیلنے کی کوشش کریں گے۔ پاکستان جلد آنا چاہتے تھے لیکن کچھ تکنیکی وجوہات تھی۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈکپ کوالیفائرز: تاجکستان کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مہمان نوازی کی وجہ سے ساری تھکاوٹ دور ہوگئی ہے، ہماری بھی ٹیم ڈویلپمنٹ کے مرحلے سے گزر رہی ہے۔ فٹبال میں ہر دن نیا دن ہوتا ہے اور ایک جیسی صورتحال نہیں ہوتی۔

کوچ کا مزید کہنا تھا کہ ہم پاکستان کی فٹبال کو سمجھتے ہیں کہ غیر ملکی کھلاڑی بھی کھیل رہے ہیں۔ پاکستان قوم فٹبال کی بجائے کرکٹ سے پیار کرتی ہے لیکن کرکٹ کا حال بھی دیکھ لیں، پھر بھی پاکستان سے اچھا مقابلہ دیکھ رہے ہیں۔

تاجکستان فٹبال ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان آمد پر فٹبال کے لیے تیار ہیں اور قیمتی پوائنٹ حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

Advertisement

یاد رہے کہ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان فیفا ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کا میچ کل اسلام آباد میں کھیلا جائے گا جب کہ اس سلسلے میں تاجکستان فٹبال ٹیم اسلام آباد پہنچ چکی ہے۔ دونوں ٹیمیوں نے میچ کے حوالے سے جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں پریکٹس بھی کی۔

Advertisement

دوسری جانب پاکستانی کوچ نے بھی کپتان کے ہمراہ پریس کانفرنس کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اپنے سے رینکنگ میں بہتر ٹیم کے خلاف عمدہ کھیل کھیلنے کی کوشش کرے گا۔

پاکستان کے کپتان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں فٹبال کی ترقی کے لیے لیگ کھیلی جاتی ہیں جس سے کھلاڑیوں کے کھیل میں نکھار آتا ہے اور پاکستان کو بھی فٹبال لیگ کا اہتمام کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان نے فیفا فٹبال ورلڈکپ کے دوسرے راؤنڈ میں کوالیفائی کرکے نوجوان کھلاڑیوں میں فٹبال کے شوق کو آگے بڑھانے میں مدد فراہم کی ہے جو پاکستان میں فٹبال کے کھیل کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نیوزی لینڈ کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کیلئے اسکواڈ کا اعلان
قومی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کی نمائشی میچ میں فتح
گیری کرسٹن وائٹ بال اور جیسن گلیسپی قومی ٹیسٹ ٹیم کے کوچ مقرر
یوراج سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سیمی فائنلسٹ کی پیشگوئی کردی
بابراعظم ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے کھلاڑی بن گئے
شاہین آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں منفرد اعزاز حاصل کرلیا 
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر