Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اولمپکس کوالیفائر ہاکی؛ ممکنہ کھلاڑیوں پر مشتمل قومی ہاکی تربیتی کیمپ کا اعلان

Now Reading:

اولمپکس کوالیفائر ہاکی؛ ممکنہ کھلاڑیوں پر مشتمل قومی ہاکی تربیتی کیمپ کا اعلان
اولمپکس کوالیفائر ہاکی؛ ممکنہ کھلاڑیوں پر مشتمل قومی ہاکی تربیتی کیمپ کا اعلان

اولمپکس کوالیفائر ہاکی؛ ممکنہ کھلاڑیوں پر مشتمل قومی ہاکی تربیتی کیمپ کا اعلان

اولمپکس کوالیفائر ہاکی میں شرکت کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں پر مشتمل قومی ہاکی تربیتی کیمپ کا اعلان کردیا گیا۔

سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ رپورٹ پر صدر پی ایچ ایف میر طارق بگٹی کی منظوری کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اولمپکس کوالیفائر ہاکی ایونٹ میں شرکت کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں پر مشتمل قومی ہاکی تربیتی کیمپ کا اعلان کیا گیا ہے۔

کیمپ پاکستان اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے اسلام آباد میں منعقد ہوگا جب کہ قومی ہاکی تربیتی کیمپ کا آغاز 28 دسمبر کو ہوگا جو کہ 11 جنوری 2024 تک جاری رہے گا۔

اولمپکس کوالیفائر عمان کے شہر مسقط میں 15 تا 21 جنوری کھیلا جائے گا جب کہ کھلاڑیوں کو ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ وہ 28 دسمبر سہ پہر تک ہیڈ کوچ و کیمپ کمانڈنٹ اولمپئن شہناز شیخ کو رپورٹ کریں گے۔

پاکستان ہاکی ٹیم مینجمنٹ میں مینجرو ہیڈ کوچ اولمپئن شہناز شیخ، کوچ اولمپئن دلاور حسین، اولمپن شکیل عباسی کنسلٹنٹ، گول کیپر و کوچ غلام جیلانی امجد علی، فزیوتھراپسٹ وقاص محمود اور فزیکل ٹرینر عمران خان شامل ہیں۔

Advertisement

کیمپ میں شامل ہونے والے کھلاڑیوں کی فہرست:

اکمل حسین (واپڈا)، عبداللہ اشتیاق خان (ماڑی پیٹرولیم)، وقار(واپڈا)، منیب الرحمٰن (پنجاب)، محمد عبداللہ (ماڑی پیٹرولیم)، رانا عبدالوحید (واپڈا)، رومان (واپڈا)، احمد ندیم (پنجاب)، عبدالرحمٰن (پی اے ایف)، جنید منظور (نیشنل بینک)، اسامہ بشیر(پی اے ایف)، افراز(ماڑی پیٹرولیم)، عماد شکیل بٹ(نیشنل بینک) اور رضوان علی (پی اے ایف) شامل ہیں۔

علاوہ ازیں معین شکیل (واپڈا)، ابوبکر محمود (نیشنل بینک)، حماد انجم (واپڈا)، سلمان رزاق (واپڈا)، ایم سفیان خان (ماڑی پیٹرولیم)، ارباز احمد (ماڑی پیٹرولیم)، عبدالمنان (کسٹمز)، احتشام اسلم (ماڑی پیٹرولیم)، مرتضیٰ یعقوب (واپڈا)، عقیل احمد (واپڈا)، غضنفر علی (کسٹمز)، ذکریا حیات (نیوی)، ارشد لیاقت (ماڑی پیٹرولیم)، عبدالحنان شاہد (واپڈا)، عبدالرحمٰن (واپڈا)، محمد عماد (کسٹمز)، عمر مصطفیٰ (ماڑی پیٹرولیم)، ایم فیضان جنجوعہ(کسٹمز) اور ایم تیمور جاوید (پنجاب) کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

کیمپ میں امجد علی (پنجاب)، دانش (پنجاب)، اسد (بلوچستان)، عمران (بلوچستان)، قاضی انس (بلوچستان)، یونس (بلوچستان)، زاہد اللہ (واپڈا)، جبران حمزہ (کے پی کے)، ندیم خان (کے پی کے)، عدیل لطیف (کسٹمز)، بشارت علی (نیوی)، شاہزیب خان (کسٹمز)، عبیداللہ بھٹو(واپڈا)، زبیر گول کیپر (آرمی)، حمزہ فیاض (کسٹمز) اور عبدالواجد (بلوچستان) بھی شامل ہیں.

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی چمچماتی ٹرافی کی شکر پڑیاں میں رونمائی
چوتھا ٹی ٹوئنٹی، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 4 رنز سے شکست دے دی
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی سیریز، پنجاب پولیس نے حکمت عملی تیار کر لی، آئی جی پنجاب
معروف پاکستانی کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
یوسین بولٹ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے سفیر مقرر
محمد رضوان اور عرفان خان نیازی نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر