Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز بھی جیتنے کے لیے پرامید

Now Reading:

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز بھی جیتنے کے لیے پرامید
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز بھی جیتنے کے لیے پرامید

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز بھی جیتنے کے لیے پرامید

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کل سے شروع ہونے جارہی ہے۔

ندا ڈار کی قیادت میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کل اس عزم کے ساتھ شروع کرے گی کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کی شاندار جیت کو دوہرایا جاسکے۔

تین میچوں کی سیریز کا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل کل کوئنز ٹاؤن کے جان ڈیوس اوول میں کھیلا جائے گا جب کہ پندرہ اور اٹھارہ دسمبر کو بقیہ دو ون ڈے انٹرنیشنل کرائسٹ چرچ میں ہوں گے۔ پہلا ون ڈے مقامی وقت کے مطابق صبح گیارہ بجے شروع ہوگا جب کہ بقیہ دو میچز دوپہر دو بجے شروع ہوں گے۔

یہ ون ڈے سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہے جس میں پاکستان اس وقت 15 میچوں میں 14 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم 12 میچوں میں 12 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 14 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے جاچکے ہیں جن میں سے نیوزی لینڈ نے 13 جیتے ہیں، پاکستان نے واحد کامیابی 2017 میں شارجہ میں کپتان ثناء میر کی عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی کی وجہ سے حاصل کی تھی جس میں وہ پلیئر آف دی میچ رہی تھیں۔

اس ون ڈے سیریز میں پاکستان کی نظریں فاطمہ ثنا، ندا ڈار اور سعدیہ اقبال پر ہوں گی۔ فاطمہ ثناء انجری سے واپس آنے کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں میں چھ وکٹیں حاصل کر کے پلیئر آف دی سیریز رہی ہیں۔

Advertisement

وہ اس وقت آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں سولہ وکٹیں لے چکی ہیں۔ وہ پی سی بی کی ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ بھی جیت چکی ہیں۔2021 میں وہ آئی سی سی ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر بھی رہی تھیں۔

کپتان ندا ڈار آئی سی سی کی ون ڈے انٹرنیشنل رینکنگ کی آل راؤنڈر کیٹیگری میں آٹھویں نمبر پر ہیں۔ انہیں ون ڈے انٹرنیشنل میں سو وکٹیں مکمل کرنے کے لیے صرف دو وکٹیں درکار ہیں۔ وہ ثنا میر کے بعد یہ اعزاز حاصل کرنے والی دوسری پاکستانی کرکٹر ہوں گی۔

Advertisement

ندا ڈار نے آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں اب تک چودہ وکٹیں حاصل کی ہیں۔ وہ آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز بھی گذشتہ اکتوبر میں جیت چکی ہیں۔

لیفٹ آرم سعدیہ اقبال نے حالیہ دنوں میں بہترین پرفارمنس دی ہے۔ بنگلا دیش کے خلاف میرپور ون ڈے میں انہوں نے تیرہ رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کی تھیں۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی انہوں نے عمدہ بولنگ کی تھی۔

سدرہ امین آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں اس وقت سب سے زیادہ 747 رنز بنانے والی بیٹر ہیں جس میں دو سنچریاں اور پانچ نصف سنچریاں شامل ہیں۔ وہ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں سنچری بنانے والی واحد پاکستانی بیٹر ہیں جب کہ وہ آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ بھی رہ چکی ہیں۔

پاکستان ویمنز ٹیم کے بیٹنگ کوچ توفیق عمر نیوزی لینڈ میں چار ٹیسٹ میچز کھیل چکے ہیں۔ انہوں نے پی سی بی ڈیجیٹل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ میں ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنا ایک تاریخی بات ہے جو کھلاڑیوں کی محنت اور لگن کو  ظاہر کرتی ہے خاص کر بیٹر نے دباؤ میں اپنی ذمہ داری کو محسوس کیا اور عمدہ پرفارمنس دی جبکہ یہاں کنڈیشنز بالکل مختلف اور چیلنجنگ ہیں۔

انہوں نے کہا نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنے ہوم گراؤنڈ میں ہمیشہ ایک چیلنج رہی ہے تاہم ہماری بیٹرز اس چیلنج کے لیے تیار ہیں۔ وہ موسم سے ہم آہنگ ہوچکی ہیں اور انہیں امید ہے کہ پاکستان ٹیم ون ڈے سیریز میں بھی اسی کارکردگی کو دوہرائیں گی۔

پاکستان ویمز اسکواڈ

Advertisement

ندا ڈار (کپتان)، عالیہ ریاض، بسمہ معروف، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، غلام فاطمہ، منیبہ علی (وکٹ کیپر)، نجیہہ علوی (وکٹ کیپر)، نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، عمیمہ سہیل، صدف شمس، سعدیہ اقبال،  سدرہ امین، ام ہانی اور وحیدہ اختر۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9 رنز سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی کی ایبٹ آباد میں رونمائی
معروف کرکٹر پر چیتے کا حملہ؛ شدید زخمی
قومی ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی چمچماتی ٹرافی کی شکر پڑیاں میں رونمائی
چوتھا ٹی ٹوئنٹی، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 4 رنز سے شکست دے دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر