Advertisement
Advertisement
Advertisement

نسیم شاہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے اسلام آباد یونائیٹڈ میں شامل

Now Reading:

نسیم شاہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے اسلام آباد یونائیٹڈ میں شامل

پی ایس ایل 9 کے لیے نسیم شاہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے اسلام آباد یونائیٹڈ میں شامل ہوگئے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 میں بڑی ٹریڈ سامنے آئی ہے جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ٹریڈ معاملات حل ہوگئے ہیں۔

Advertisement

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی نسیم شاہ نے اپنی فرنچائز کو خیرباد کہہ کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو جوائن کرلیا ہے جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے محمد وسیم جونیئر اور ابرار احمد کو ریلیز کردیا ہے۔

وسیم جونیئر اور ابرار احمد اسلام آباد یونائیٹڈ سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں چلے گئے ہیں جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے دو کھلاڑیوں کے بدلے نسیم شاہ کو اپنا حصہ بنا لیا ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ ایشیاکپ 2023 میں انجری کا شکار ہونے والے نسیم شاہ کا ری ہیب مکمل ہوگیا ہے جب کہ وہ ایشیاکپ میں کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔

ان کا ستمبر سے انگلینڈ میں ری ہیب چل رہا تھا، جہاں ان کی پہلے سرجری ہوئی اور پھر وہیں انہوں نے ری ہیب مکمل کیا۔

Advertisement

نسیم شاہ نے اپنے پیغام میں میڈیکل ٹیم اور پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اچھے انتظامات پر پی سی بی کا شکرگزار ہوں، میڈیکل ٹیم، ڈاکٹر امتیاز، فزیو جارج ارل اور ایڈم رائٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فرنچ اوپن 2025، تاریخ کا سب سے مہنگا ٹورنامنٹ جیتو اور بن جاؤ کروڑ پتی
پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا
پی ایس ایل 10، ایلیمینیٹر، لاہور قلندر نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی
پی ایس ایل 10 کے باقی میچز میں ڈی آر ایس کیوں غائب؟ جانئے اس کا بڑا راز
بھارت کی کرکٹ دشمنی؟ آئی سی سی ایونٹس میں پاک بھارت مقابلوں پر سوالیہ نشان
پی ایس ایل 10، پہلا کوالیفائر، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر