Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

جہانگیر خان جونیئر ہاکی ورلڈکپ میں جانے والی ٹیم کو الوداع کرنے پہنچ گئے

Now Reading:

جہانگیر خان جونیئر ہاکی ورلڈکپ میں جانے والی ٹیم کو الوداع کرنے پہنچ گئے
جہانگیر خان جونیئر ہاکی ورلڈکپ میں جانے والی ٹیم کو الوداع کرنے پہنچ گئے

جہانگیر خان جونیئر ہاکی ورلڈکپ میں جانے والی ٹیم کو الوداع کرنے پہنچ گئے

لاہور: جہانگیر خان جونیئر ہاکی ورلڈکپ میں جانے والی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے تقریب میں پہنچ گئے ہیں۔

جونیئر ہاکی ورلڈکپ میں شرکت کے لیے ملائیشیا جانے والی پاکستان جونئیر ہاکی ٹیم کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد کی گئی جس میں پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر خالد سجاد کھوکھر اور سیکرٹری رانا مجاہد سمیت دیگر عہدیداران کی شرکت کی۔

سابق کپتان صلاح الدین صدیقی اور سابق اسکواش عالمی چیمپئن جہانگیر خان بھی ٹیم کو الوداع کرنے پہنچ گئے۔

اس موقع پر سابق اسکواش عالمی چیمپئن جہانگیر خان کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ کے لیے ٹیم کو الوداع کرنا اعزاز ہے، جونییر کی سطح سے ہی خود مستحکم کرنا چاہیے۔ مجھے بھی جونیئر کی سطح پر موقع ملا اور فائدہ اٹھایا۔

Advertisement

سابق کپتان صلاح الدین صدیقی کہتے ہیں فوکس اس میچ پر رکھیں جو آپ نے کھیلنا ہے اور جو مواقع ملیں وہ ضائع نہ ہونے دیں، ٹیم ورک کے ساتھ کھیلیں اور فٹنس کو اولین ترجیح دیں۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا مجاہد نے کہا کہ جہانگیر خان الوداع کرنے کے لیے آئے ہیں اور یہ ہمارے لیے اعزاز ہے۔

Advertisement

سیکریٹری پی ایچ ایف نے کہا ہم نے مشکل حالات میں بہت کام کرنے کی کوشش کی ہے، امید ہے کہ نوجوان کھلاڑی اچھے کھیل کامظاہرہ کریں گے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر خالد سجاد کھوکھر نے کہا کہ پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم میں کوئی کمی نہیں، آپ نوجوان کھلاڑی ہاکی کو پاکستان میں بحال کرسکتے ہیں، پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم سے بڑی امیدیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیسوں کے لیے ہر دروازے کھٹکھٹا رہے ہیں اور کوشش ہے کہ جانے سے قبل آپ کو ادائیگیاں کی جائیں۔ آپ کو ایک ایک پائی ادا کی جائے گی بس کھیل پر فوکس رکھیں اور ہماری ہر ممکن کوشش ہے کہ سب اکٹھے پیسے ادا کر دیے جائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی چمچماتی ٹرافی کی شکر پڑیاں میں رونمائی
چوتھا ٹی ٹوئنٹی، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 4 رنز سے شکست دے دی
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی سیریز، پنجاب پولیس نے حکمت عملی تیار کر لی، آئی جی پنجاب
معروف پاکستانی کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
یوسین بولٹ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے سفیر مقرر
محمد رضوان اور عرفان خان نیازی نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر