Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بابر اعظم کو تین ہندسوں کا انوکھا جرسی نمبر کیوں ملا، اصل کہانی جانیں

فرنچائز نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بابراعظم کی نئی جرسی کی تصاویر شیئر کیں

آسٹریلیا کی معروف ٹی ٹوئنٹی لیگ بگ بیش (BBL) میں اس بار ایک منفرد روایت قائم ہوگئی ہے۔ سڈنی سکسرز نے پاکستانی اسٹار اوپنر بابر اعظم کیلئے ایسا جرسی نمبر منتخب کیا ہے جو لیگ کی تاریخ میں کم ہی دیکھنے میں آیا ہے۔

بابر اعظم جو اس ہفتے بی بی ایل میں شرکت کے لیے سڈنی پہنچے، سیزن 15 میں سڈنی سکسرز کی نمائندگی کریں گے۔

ٹیم نے لیگ کے آغاز سے قبل ان کیلئے تین ہندسوں پر مشتمل مخصوص جرسی نمبر ‘056’ متعارف کرایا ہے یہ ان کے قومی جرسی نمبر 56 سے متاثرہ مگر سڈنی سکسرز کا اپنا مخصوص انداز ہے۔

فرنچائز نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بابراعظم کی نئی جرسی کی تصاویر شیئر کیں، جن میں انہیں سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں نئے نمبر کے ساتھ پریکٹس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

بگ بیش لیگ : سڈنی سکسرز نے بابراعظم کیلئے منفرد جرسی نمبر متعارف کرا دیا

یہ منفرد اقدام نہ صرف بابر اعظم کی عالمی مقبولیت کا اعتراف ہے بلکہ بی بی ایل میں ان کے آنے سے ٹیم کی مارکیٹ ویلیو میں بھی اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

14 دسمبر سے شروع ہونے والے سیزن میں شائقین بابر اعظم کو نئے انداز، نئے رنگ اور نئے نمبر کے ساتھ ایکشن میں دیکھنے کے لیے پُرجوش ہیں۔