راولپنڈی: پہلے ون ڈے میں آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ راولپنڈی میں کھیلا جارہا ہے جس میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے 23 اوورز کے اختتام تک 4 وکٹوں کے نقصان پر 108 رنز اسکور کرلیے ہیں، میٹ رینشو 21 اور میتھیو شارٹ 49 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
اس سے قبل ایلکس کیری 19، جوش انگلس 13 اور مارنس لبوشین صفر رن پر آؤٹ ہوئے جب کہ پاکستان کی جانب سے ڈبیو کرنے والے عرفات منہاس نے 3 کھلاڑیوں کا شکار کیا اور ایک وکٹ ابرار احمد کے حصے میں آئی۔
یاد رہے کہ اس میچ کے لیے پاکستان کی جانب سے عرفات منہاس کے علاوہ نوجوان کھلاڑی معاذ صداقت، غازی غوری اور عبدالصمد کو بھی موقع دیا گیا ہے۔
Pakistan playing XI for the first ODI vs Australia 🇵🇰✨
Arafat Minhas is making his ODI debut today 🏏
➡️ Download #PCBLIVE app now 📲
Google Play Store: https://t.co/5mBlUcoG8g
Apple App Store: https://t.co/RpeYQPshnh
Watch Live: https://t.co/M8wsOD8omx#PAKvAUS |… pic.twitter.com/XvS4AemSOj— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 30, 2026
یہ پاکستان ٹیم کا 1000 واں ون ڈے میچ ہے۔ پاکستان ایک ہزار ون ڈے میچز کھیلنے والی تیسری ٹیم بن گئی ہے۔



















