سابق پاکستانی کرکٹر اور قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کی صاحبزادی عقبہ عاقب شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔
عاقب جاوید کی اہلیہ معروف شاعرہ و مصنفہ فرزانہ عاقب نے سوشل میڈیا پر بیٹی کی شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔
فرزانہ عاقب کے مطابق عقبہ عاقب کی شادی 9 اگست کو برطانیہ میں ہوئی۔ انہوں نے نوبیاہتا جوڑے اور دونوں خاندانوں کے لیے نیک خواہشات اور دعاؤں کا اظہار بھی کیا۔
View this post on Instagram
شادی کی تصاویر میں عقبہ عاقب سفید رنگ کے خوبصورت عروسی لباس میں دکھائی دیں جبکہ ان کے شوہر نے سوٹ زیب تن کر رکھا تھا۔
View this post on Instagram
عقبہ عاقب کا شمار اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد میں ہوتا ہے۔ انہوں نے چند برس قبل یونیورسٹی آف سسیکس سے میڈیا اور بین الاقوامی صحافت میں ڈگری حاصل کی تھی۔
عاقب جاوید کی کرکٹ سے وابستگی اور فرزانہ عاقب کے ادبی پس منظر کے باعث عقبہ عاقب کی شادی کی خبر نے بھی سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کی۔



















