Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

منشیات کا مقدمہ: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا

مقدمے کے دیگر دو شریک ملزمان علی اور فہمیدہ سال 2024 میں پہلے ہی بری ہوچکے ہیں

کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جنوبی نے گزری تھانے میں درج منشیات کے مقدمے میں ملزمہ انمول عرف پنکی کی بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں مقدمے سے بری کر دیا ہے۔ 

عدالت میں ملزمہ کی جانب سے انعم کوثر ایڈووکیٹ نے وکالت کی۔ وکیل صفائی نے عدالت کے سامنے موقف اختیار کیا کہ ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف سال 2021 میں تھانہ گزری میں منشیات کا مقدمہ درج کیا گیا تھا اور وہ مقدمے میں مفرور تھیں۔

وکیل صفائی کے مطابق ملزمہ کو محض شریک ملزمان کے بیانات کی بنیاد پر اس مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا جبکہ مقدمے کے دیگر دو شریک ملزمان علی اور فہمیدہ سال 2024 میں پہلے ہی بری ہوچکے ہیں۔ شریک ملزمان کے بری ہونے کے بعد اب ملزمہ کو مقدمے میں سزا ملنے کا کوئی امکان باقی نہیں رہا، جس پر عدالت نے ملزمہ کو مقدمے سے بری کرنے کا حکم جاری کردیا۔

متعلقہ خبریں