ایمرجنگ کپ کے ساتویں میچ میں پاکستان نے یو اے ای کو 184 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں یو اے ای نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جو غلط فیصلہ ثابت ہوا۔
پاکستان نے 98 رنز کی برق رفتار اوپننگ شراکت قائم کرکے ابتداءسے ہی میچ اپنے حق میں کرلیا ۔50 ویں اوور میں پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی تاہم 309 رنز کا بڑا ہندسہ بورڈ پر سجایا۔
صاحب زادہ فرحان اور کامران غلام 63،63 ، صائم ایوب 56 اور کپتان محمد حارث 55 رنز بناکر نمایاں رہے۔
یو اے ای کی جانب سے جش گیانانی نے 4، مطیع اللہ خان نے 2 جبکہ نیلانش کیسوانی، علی نصیر، محمد فرازالدین اور ادتیا شیٹی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں یو اے ای کی پوری ٹیم صرف 125 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔آریانش شرما 37 اور جوناتھن فجی 25 رنز بناکر نمایاں رہے۔
Clinical performance from Pakistan Shaheens as they make it two wins on the trot in #ACCMensEmergingTeamsAsiaCup 🙌#BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/ESRJ3TcjfQ
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 17, 2023
پاکستان کی جانب سے قاسم اکرم نے 6، سفیان مقیم نے 3 اور محمد وسیم نے ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ ایونٹ میں پاکستان ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News