Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایشین گیمز مینز کرکٹ: پاکستان نے کوارٹر فائنل میں ہانگ کانگ کو روند ڈالا

Now Reading:

ایشین گیمز مینز کرکٹ: پاکستان نے کوارٹر فائنل میں ہانگ کانگ کو روند ڈالا
ایشین گیمز

ایشین گیمز مینز کرکٹ: پاکستان نے کوارٹر فائنل میں ہانگ کانگ کو روند ڈالا

ایشین گیمز مینز کرکٹ ایونٹ  کے کوارٹر فائنل میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو روند ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق چینی شہر ہانگزو میں کھیلے گئے دوسرے کوارٹر فائنل میچ میں ہانگ کانگ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

عامر جمال کی 41 رنز کی جارحانہ  اننگز کی بدولت پاکستان  ٹیم مقررہ 20  اوورز میں 160 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔آصف علی اور عرفات منہاس 25،25 جبکہ عمیر یوسف 21 رنز بناکر دیگر نمایاں  بلے باز رہے۔

خوشدل شاہ اور روحیل نذیر 13،13، کپتان قاسم اکرم 12، حیدر علی 4 جبکہ مرزا بیگ اور ارشد اقبال بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

ہانگ کانگ کی جانب سے آیوش شکلا نے 4، محمد غضنفر نے 3، انس خان نے 2 اور احسان خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Advertisement

ہدف کے تعاقب میں ہانگ کانگ ٹیم صرف 92 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔بابر حیات 29 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔

پاکستان کی جانب سے خوشدل شاہ نے 3 جبکہ عرفات منہاس، سفیان مقیم اور قاسم اکرم نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل پہلے کوارٹر فائنل میں بھارت نے نیپال کو 23 رنز سے شکست دی تھی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لیجنڈز کی واپسی! یونس خان کی قیادت میں پاکستانی ٹیم ورلڈ چیمپئنز لیگ میں ایکشن کے لیے تیار
انگلینڈ اور بھارت کے درمیان جاری لارڈز ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل، کون ہوگا فاتح؟
جاپان نے پاکستان کو شکست دیکر انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ کا اعزاز اپنے نام کر لیا
پاکستانی ہاکی اولمپئنز کا ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ بھارت سے منتقل کرنے کا مطالبہ
دورہ انگلینڈ کے لیے پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کا اعلان
جو روٹ کا کارنامہ: ٹیسٹ کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر