Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آخری اوور میں 4 رنز کا ناقابل یقین دفاع، بولر نے چھ گیندوں پر چھ وکٹیں حاصل کرلیں

Now Reading:

آخری اوور میں 4 رنز کا ناقابل یقین دفاع، بولر نے چھ گیندوں پر چھ وکٹیں حاصل کرلیں
چھ وکٹیں

آخری اوور میں 4 رنز کا ناقابل یقین دفاع، بولر نے چھ گیندوں پر چھ وکٹیں حاصل کرلیں

آسٹریلیا کے ایک کلب میچ کے دوران بولر نے چھ گیندوں پر چھ وکٹیں حاصل کرکے نیاریکارڈ قائم کردیا۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق آخری اوور میں مخالف ٹیم کو 4 رنز درکار تھے جب فیلڈنگ کپتان گیرتھ مورگن نے چھ گیندوں پر چھ وکٹیں لے کر ناقابل تصور کارنامہ کر دکھایا۔

آسٹریلیا میں ایک کلب میچ کے دوران پیش آنے والے حیرت انگیز واقعے میں بولر نے ہدف کا تعاقب کرنے والی ٹیم سے ڈرامائی انداز میں یقینی فتح چھین لی۔

چالیس اوور زکے میچ میں سرفرز پیراڈائز  کی ٹیم 178 رنز کا تعاقب  کررہی تھی اور 39 اوورز میں 4 وکٹوں پر 174 رنز بناچکی تھی، ٹیم کو جیت  کے لیے آخری اوور میں  4 رنز درکار تھے۔

تاہم مدگیرابا نیرنگ کے کپتان  گیرتھ مورگن نے آخری اوور ناقابل یقین کارنامہ انجام دے کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔

Advertisement

گیرتھ مورگن نے چالیسویں اوور میں چھ گیندوں پر چھ وکٹیں حاصل کیں جس میں پانچ بلے باز گولڈن ڈک پر آؤٹ ہوئے۔

Advertisement

گیرتھ مورگن نے کہا کہ انہوں نے اپنے ایک جونیئر بولر کو اوور دینے پر غور کیا لیکن پھر سوچا کہ میں بولنگ کروں گا، مخالف ٹیم وننگ رنز میرے خلاف بنائے اس جونیئر بولر  پہ پریشر نہ پڑے۔

آسٹریلوی نشریاتی ادارے کے مطابق اس سے قبل پیشہ ورانہ کرکٹ میں ایک اوور میں سب سے زیادہ 5 وکٹیں لینے کا ریکارڈ تھا جو نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر نے 2011 میں ویلنگٹن کے خلاف اوٹاگو کے لیے بنایا تھا۔

2013  میں بنگلا دیش کے کلب کرکٹر الامین حسین اور 2019 میں بھارت کے کلب کرکٹر ابھیمنیو متھن بھی ایک اوور میں پانچ  وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا جلد پاکستان آنے کا امکان
عالمی جمناسٹک ایونٹ کی میزبانی متحدہ عرب امارات کے نام
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: قومی ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کو حتمی شکل دے دی گئی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024، پاکستان ٹیم وارم اپ میچ نہیں کھیلے گی
قومی اسپورٹس کانفرنس 2024 کا انعقاد آج ہو گا
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی نارتھمپٹن میں ٹریننگ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر