Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پہلا ویمنز ون ڈے: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 131 رنز سے ہرادیا

Now Reading:

پہلا ویمنز ون ڈے: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 131 رنز سے ہرادیا
ویمنز ون ڈے

پہلا ویمنز ون ڈے: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 131 رنز سے ہرادیا

نیوزی لینڈویمنز کرکٹ ٹیم  نے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں  پاکستان کو 131  رنز سے  شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق کوئنز ٹاؤن کے جان ڈیوس اوول میں پاکستان ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ ویمنز کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔

نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر365 رنز بناڈالے۔

نیوزی لینڈ ویمنز کی اننگز کی خاص بات 36 سالہ  سوزی بیٹس کی سنچری تھی۔ انہوں نے گیارہ چوکوں کی مدد سے108  رنز بنائے۔ یہ ان کی ون ڈے انٹرنیشنل میں 13 ویں سنچری ہے۔

ان کے علاوہ بیزی ڈین ہوٹ نے آٹھ چوکوں کی مدد سے 86 رنز اسکور کیے۔ ایمیلیا کر نے چھ چوکوں کی مدد سے 83 رنز بنائے جبکہ کپتان سوفی ڈیوائن نے جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے صرف 36 گیندوں پر2 چوکوں اور6 چھکوں کی مدد سے 70 رنز اسکور کیے۔

Advertisement

پاکستان ویمنز کی طرف سے ام ہانی، نشرہ سندھو اور فاطمہ ثناء نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان ویمنز نے بڑے ہدف کے تعاقب میں پراعتماد آغاز کیا ۔

Advertisement

سدرہ امین اور منیبہ علی نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 110 رنز بنائے۔  منیبہ علی  پانچ چوکوں کی مدد سے 44 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں۔

سدرہ امین نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے  گیارہ چوکوں کی مدد سے 105 رنز اسکور کیے۔ یہ ان کی ون ڈے انٹرنیشنل میں چوتھی سنچری ہے۔

ان دونوں کے بعد دیگر بیٹرز قابل ذکر کارکردگی نہ دکھاسکیں۔صدف شمس 10  بسمہ معروف 14، عالیہ ریاض 14، فاطمہ ثناء 11،ام ہانی 9، عمیمہ سہیل 7، نجیہ علوی 3 اور نشرہ سندھو ایک رن بناپائیں۔

پاکستان ویمنز   ٹیم 49.5 اوورز میں 234 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔

میزبان ٹیم کی جانب سے ایمیلیا کر نے 44  رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان اگلے دو ون ڈے انٹرنیشنل 15 اور 18 دسمبر کو کرائسٹ چرچ میں کھیلے جائیں گے ۔ یہ ون ڈے سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یوراج سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سیمی فائنلسٹ کی پیشگوئی کردی
بابراعظم ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے کھلاڑی بن گئے
شاہین آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں منفرد اعزاز حاصل کرلیا 
پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9 رنز سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی کی ایبٹ آباد میں رونمائی
معروف کرکٹر پر چیتے کا حملہ؛ شدید زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر