Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

دفاتر میں سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی

Now Reading:

دفاتر میں سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی
Social Media Ban

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کو وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی  حکام نے بتایا کہ سرکاری ملازمین کو دفاتر میں سوشل میڈیا، واٹس  ایپ اور یوایس بی کے کسی بھی قسم کے استعمال سے روک دیا ہے اور اب سوشل میڈیا پر پارٹ ٹائم کاروبار بھی نہیں کرسکتے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس علی خان جدون کی زیر صدارت ہوا جہاں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کےعہدیداروں نے بریفنگ دی۔

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نمائندوں نے بریفنگ دیتے ہوے بتایا کہ سرکاری دفاتر میں اب سے کوئی ملازم واٹس اپ یا سوشل میڈیا استعمال نہیں کرے گا اور آنے والے دنوں میں سرکاری اداروں میں یو ٹیوب ، فیس بک اور یوایس بی کے استعمال پر پابندی عائد ہوگی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ دفتر میں لوگ یو ٹیوب اور فیس بک چلا رہے ہوتے ہیں،واٹس  ایپ استعمال کررہے ہوتے ہیں اور یو ایس بی کے ذریعے سرکاری فائلز کو گھ لے جاتے ہیں لیکن اب ڈیٹا کو سینٹرلائزڈ کر کے ان تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کردیں گے۔

ان کا مزی کہنا تھا کہ حکومت پاکستان وٹس ایپ کی طرز کا سرور بناِئے گی جو ملازمین پیغام رسانی کے لئے استعمال کرپائیں گے۔

Advertisement

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نمائندوں کا مزید کہنا تھا کہ ای آفس کو نادرا، ایس ای سی پی ،ایف بی آر اور دیگر اداروں سے منسلک کر دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسمارٹ فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
ونڈوز 11 آپریٹنگ سسٹم میں بڑی تبدیلی
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
گھر بیٹھے اپنے خراب آئی فون کی مرمت کیسے کریں؟ طریقہ جانیے
صارفین اب انٹرنیٹ کے بغیر بھی واٹس ایپ استعمال کرسکیں گے؟
آئی فونز کو تیزی سے چارج کرنے کے لئے یہ طریقے آزمائیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر