Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سائنس وٹیکنالوجی کےمیدان میں پاکستان کانام روشن کرنےوالی خواتین

Now Reading:

سائنس وٹیکنالوجی کےمیدان میں پاکستان کانام روشن کرنےوالی خواتین
ڈاکٹر

خواتین میں  پیشہ ورانہ سطح پرصنفی امتیازکےعلاوہ سائنس کامیدان خواتین کےلیےمناسب نہیں ہےکی سوچ کوختم کرنااورموجودہ ڈیجیٹل دورمیں خواتین اورنوجوان لڑکیوں کوملکی دھارےمیں شامل کرنےکےلیےاقوام متحدہ ہربرس 11 فروری کوسائنس میں کارنامے سرانجام دینےوالی خواتین اورلڑکیوں کاعالمی دن مناتاہےتاکہ دنیا بھر میں یہ آگاہی پیدا کی جاسکے کہ خواتین بھی مردوں کے شانہ بشانہ سائنسی فیلڈزمیں کارہائےنمایاں سرانجام دے سکتی ہیں۔

پاکستان کاشماران ممالک میں کیا جاتا ہے جو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں آہستہ آہستہ ترقی کر رہے ہیں مگر یہاں اس حوالے سے تحقیق اورنئی دریافتوں یا ایجادات کی شرح بہت ہی کم ہے.

 یونیسکو کی رپورٹ کے مطابق دنیابھرمیں سائنس کی مختلف فیلڈزمیں تحقیق سےوابستہ خواتین کی تعداد 30 فیصدہے۔

تاہم دنیابھرکی طرح پاکستان کی خواتین نےبھی اپنےکارناموں کےزریعےاس سوچ  کوختم کیاہے۔

ان خواتین اوران کی خدمات پرایک نظر ڈالتے ہیں۔

Advertisement

1۔ڈاکٹرفوزیہ ادریس ابڑو 

سندھ کے دیہی علاقےسےتعلق رکھنے والی ڈاکٹر فوزیہ ادریس ابڑو پاکستان کی پہلی سائبرسیکیورٹی پی ایچ ڈی ڈاکٹر ہیں۔

ڈاکٹر فوزیہ اس وقت پاکستان آرمڈ فورسزکےسائبر سیکیورٹی ونگ سےوابستہ ہیں اورافواجِ پاکستان سےتعلق رکھنے والی پہلی خاتون پی ایچ ڈی ڈاکٹر بھی ہیں۔

 انہیں حال ہی میں چھٹا عالمی گلوبل سائبر جتسوایوارڈ سےبھی نوازاگیاگیاہے۔

2۔زرتاج وسیم

Advertisement

زرتاج وسیم کراچی کے ایک متوسط طبقے سے تعلق رکھتی ہیں ۔ انہوں نے کمپیوٹر سائنس اور سوفٹ ویئر انجینئرنگ میں تعلیم حاصل کی ہے۔

 زرتاج وسیم  کئی برس سے پاکستان میں سائنسی علوم خاص طور پر خلائی سائنس کی ترویج کے لیے کوشاں ہیں اور اس مقصد کے لیے انہوں نے اپنی ٹیم کے ساتھ پاکستان اسپیس سائنس ایجوکیشن سینٹر قائم کیا ہے۔ جو ملک میں نوجوانوں کو خلائی سائنس سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ انہیں اس فیلڈ میں کیریئر بنانے کے لیے بھرپور مواقع اور کیریئر کاؤنسلنگ بھی فراہم کرتا ہے۔

3۔ڈاکٹرتسنیم زہرہ حسین

ڈاکٹرتسنیم زہرہ حسین کوپاکستان کی پہلی خاتون اسٹرنگ تھیورسٹ ہونےکااعزازحاصل ہے۔

Advertisement

ان کی تحقیقات کا مرکز گیارہ ابعاد (جہتوں) کا قانون اور سپرگریویٹی تھا۔ جس پران کےریسرچ پیپرز معروف سائنسی جرائد میں شائع ہوچکےہیں، وہ ’ورلڈ ایئر آف فزکس‘ کانفرنس جرمنی میں پاکستان کی نمائندگی بھی کر چکی ہیں، جس کا لوگو بنانے کا اعزاز بھی انہیں حاصل ہوا۔

4۔ منیبہ ظفر

منیبہ ظفرکاتعلق لاہورسےہےوہ آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے ملٹی دسپلنری گروپ سربانا جیورنگ سے باحیثیت سینئر پروگرامر وابستہ ہیں۔

انہیں  2018 میں اسی گروپ کی جانب سے ینگ فی میل پروفیشنل آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی دیا گیا تھا، جس سے وہ 2012 سے وابستہ ہیں۔

واضح رہے کہ یہ ایوارڈ دنیا بھر کے 40 سے زیادہ ممالک سے انتہائی غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوان پروفیشنل کو دیا جاتا ہے۔ منیبہ کو یہ ایوارڈ پاکستان میں پانی کے ذرائع کے لیے منیجمنٹ اینڈ مانیٹرنگ انفارمیشن سسٹم بنانے پر دیا گیا۔

Advertisement

5۔نرگس موالوالا

شہرقائد میں جنم لینے والی نرگس موالوالانےسپیس ٹائم میں کشش ثقل کی لہروں کی موجودگی اور اس دریافت میں ڈاکٹرنرگس نےاہم کردارادا کیا۔

بحیثیت طالبعلم امریکا منتقل ہوئیں۔ ڈاکٹر نرگس نے کشش ثقل کی لہروں پرریسرچ کی اوراس  تاریخ سازکشش ثقل موجوں کی دریافت کا حصہ بنیں۔

 سائنسی پروجیکٹ نےالبرٹ آئن سٹائن کی کششِ ثقل کی لہروں سے متعلق نظریہ پیش کئےجانےکےسوبرس بعد اس کی تصدیق کردی۔ روفیسر نرگس نے نے اپنی کامیابی کا کریڈٹ پاکستان میں موجود اپنے استادوں کو دیا جنہوں نے ان کی بہت زیادہ مدد کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سولر پینلز استعمال کرنے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی
اسمارٹ فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
ونڈوز 11 آپریٹنگ سسٹم میں بڑی تبدیلی
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
گھر بیٹھے اپنے خراب آئی فون کی مرمت کیسے کریں؟ طریقہ جانیے
صارفین اب انٹرنیٹ کے بغیر بھی واٹس ایپ استعمال کرسکیں گے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر