Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیا سے موبائل فون ختم کرنے کا منصوبہ؛ متبادل ڈیوائس تیار کرلی گئی؟

Now Reading:

دنیا سے موبائل فون ختم کرنے کا منصوبہ؛ متبادل ڈیوائس تیار کرلی گئی؟

ماہرین نے اسمارٹ فون کا متبادل تیار کر لیا

دنیا سے موبائل فون ختم کرکے متبادل ڈیوائس  متعارف کروائی جا رہی ہے، اس حوالے سے تفصیلات بھی جا ری کر دی گئی ہیں۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق فیس بک کی جانب سے اسمارٹ فونز کے خاتمے کے لیے عرصے سے مختلف ہارڈ ویئر منصوبوں پر کام کیا جارہا ہے۔ جن میں سے ایک اسمارٹ گلاسز بھی ہے جس پر کئی سال سے کام کیا جارہا تھا۔

مگر اب کمپنی کی جانب سے اسے متعارف کرانے کا عندیہ ظاہر کیا گیا ہے۔

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے سہ ماہی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ کمپنی کی جانب سے رے بین کے تیار کردہ اسمارٹ گلاسز کو جلد متعارف کرایا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ‘یہ گلاسز آئیکونک ہوں گے اور ان سے آپ بہت کچھ کرسکیں گے، اسی لیے میں مستقبل میں مکمل اگیومینٹڈ گلاسز کے سفر میں پیشرفت کے لیے پرجوش ہوں۔

Advertisement

اسمارٹ گلاسز کے بارے میں سب سے پہلے رپورٹس 2019 میں سامنے آئی تھی اور اس وقت بتایا گیا تھا کہ اس ڈیوائس کا کوڈ نام اورین رکھا گیا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ اسمارٹ گلاسز کو 2021 میں متعارف کرایا جاسکتا ہے مگر اس کے بعد کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔

مارک زکربرگ نے بتایا کہ یہ گلاسز مستقبل کی کنجی کی حیثیت رکھتے ہیں، مستقبل میں فیس بک شیئرڈ اور لیو ایبل پلیٹ فارم کو تشکیل دے گی جس سے لوگ ورچوئل رئیلٹی اور اگیومینٹڈ رئیلٹی سے ‘ٹیلی پورٹ’ ہوسکیں گے۔

مارک زکربرگ نے اس کے لیے میٹا ورس کی اصطلاح بھی استعمال کی جس کو حالیہ عرصے میں کافی مقبولیت حاصل ہوئی ہے۔

مارک زکربرگ کا کہنا تھا کہ ہمارا بزنس ماڈل مہنگی ڈیوائسز کی فروخت کے گرد گھومنے والا نہیں ہوگا بلکہ ان کو زیادہ کم قیمت بنایا جائے گا کیونکہ ہمارا مشن زیادہ سے زیادہ لوگوں کی خدمت کرنا ہے۔

سابقہ رپورٹس کے مطابق فیس بک کے اگیومینٹڈ رئیلٹی ٹیکنالوجی سے لیس اسمارٹ گلاسز کو پہننے پر صارفین کی آنکھوں کے سامنے ایک گرافک ڈسپلے آجائے گا جبکہ صارف کالز کرسکے گا، اپنی پوزیشن کو لائیو اسٹریم اور فیس بک پاور اے آئی سے بہت کچھ کرسکے گا۔

Advertisement

ویسے یہ پہلی بار نہیں جب فیس بک کی جانب سے اسمارٹ فونز کو ختم کرنے کے منصوبہ سامنے آیا ہو۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
6 جی ٹیکنالوجی 5 جی کے مقابلے میں کتنی زیادہ تیز ہوگی؟
گوگل نے انگلش بولنے یا سیکھنے کیلئے نیا فیچر متعارف کروادیا
فیس بُک صارفین کے لئے برسوں پرانا فیچر ایک بار پھر بحال
اگر چاند غائب ہو جائے تو کیا ہوگا؟
ایپل کا اپنے نئے آئی پیڈ پرو میں بہترین اولیڈ اسکرین متعارف کرانے کا اعلان
انٹرنیٹ صارفین کو شام کے وقت انٹرنیٹ استعمال کرنے میں مشکلات کیوں پیش آرہی ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آ گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر