Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

نظامِ شمسی سے باہر انتہائی کم وزن سیارہ دریافت

Now Reading:

نظامِ شمسی سے باہر انتہائی کم وزن سیارہ دریافت

ماہرینِ فلکیات نےنظامِ شمسی سے باہر ایک انتہائی کم وزن سیارہ دریافت کیا ہےجو زمین سے 31 نوری سال دور ہے اور اپنے مرکزی ستارے کے گرد مدار کو آٹھ گھنٹوں میں مکمل کرلیتا ہے۔

ایم آئی ٹی اور جرمن ایرو اسپیس سینٹر کے محققین نے انکشاف کیا ہے کہ GJ 367 bسیارے کا وزن زمین کا 55 فیصد ہے جو اسے اب تک کے دریافت ہونے والے سیاروں میں سب سے کم وزن سیارہ بناتا ہے۔

اس سیارے کا قطر 5560 میل ہے جو مریخ سے تھوڑا زیادہ ہے لیکن اس کی بناوٹ عطارد (Mercury) جیسی ہے۔

نظامِ شمسی سے باہر یہ سیارہ چٹانی ہے لیکن اس میں زندگی کے آثار نہیں ہیں کیوں کہ اس کے اور اس کے مرکزی ستارے کے درمیان فاصلہ(تقریباً 6 لاکھ 20 ہزار میل) کم ہونے کے سبب اس کو وسیع پیمانے پر شعاؤں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

نظامِ شمسی کے پہلے سیارے عطارد اور سورج کے درمیان فاصلہ 3 کروڑ 60 لاکھ میل ہے۔

Advertisement

فی الحال ماہرین کے علم میں GJ 367 b واحد سیارہ ہے جو اس نظام میں اپنے مرکزی سیارے کے گرد گھوم رہا ہے لیکن ماہرین کا خیال ہے کہ اس نظام میں مزید سیاروں کی دریافت ہوگی۔

اس سیارے کا اپنے مرکزی ستارے کے گرد چکر لگانے کا دورانیہ انتہائی چھوٹا یعنی ایک دن سے بھی کم ہے۔

سیارہ GJ 367 زمین سے اتنا قریب ہے کہ محققین اس کے خصوصیات بتا سکتے ہیں جو بچھلے دریافت شدہ چھوٹے دورانیے کے مدار کے حامل سیاروں میں ممکن نہیں تھا۔

مثال کے طور پر ٹیم نے بتایا کہ یہ ایک چٹانی سیارہ ہے اور اس کی اندرونی سطح میں  ممکنہ طور پر عطارد کی طرح لوہے اور نکل کی دھاتیں ہیں۔

ستارے انتہائی قربت کی وجہ سے ماہرین کا اندازہ ہے کہ جتنی شعایں زمین سورج سے لیتی ہے، یہ سیارہ اس سے 500 گُنا زیادہ وصول کرتا ہے۔

نتیجتاً دن میں درجہ حرارت2700 F° تک چلا جاتا ہے۔ یہ درجہ حرارت اس قدر زیادہ ہے کہ  لوہا اور چٹان کسی بھی ماحول میں اُبل کر بھانپ بن جائیں تو زندگی کے آثار ہونا تو ممکن ہی نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسمارٹ فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
ونڈوز 11 آپریٹنگ سسٹم میں بڑی تبدیلی
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
گھر بیٹھے اپنے خراب آئی فون کی مرمت کیسے کریں؟ طریقہ جانیے
صارفین اب انٹرنیٹ کے بغیر بھی واٹس ایپ استعمال کرسکیں گے؟
آئی فونز کو تیزی سے چارج کرنے کے لئے یہ طریقے آزمائیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر