Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

خنزیر کا دل پانے والے شخص کی موت کس وجہ سے ہوئی؟

Now Reading:

خنزیر کا دل پانے والے شخص کی موت کس وجہ سے ہوئی؟

ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ دنیا میں پہلی بار خنزیر کا دل پانے والے شخص کی موت ممکنہ طور پر دل کے وائرس سے متاثر ہونے کے سبب ہوئی ہو۔

امریکی ریاست میری لینڈ سے تعلق رکھنے والے 57 سالہ ڈیوڈ بینیٹ کی موت خنزیر کے جینیاتی طور پر تبدیل شدہ دل لگنے کے دو ماہ بعد 8 مارچ کو ہوئی۔

میری لینڈ میڈیکل سینٹر، جہاں پر یہ سرجری کی گئی، کے ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ ان کی موت کے وقت کوئی واضح سبب کی شناخت نہیں ہوئی۔

لیکن اس آپریشن کے پیچھے موجود سربراہ سرجن ڈاکٹر بارٹلے گرِیفتھ نے اشارہ دیا ہے کہ ممکنہ طور پر دل پورسین سائٹومیگالووائرس سے متاثر ہوگا۔

ایم آئی ٹی ٹیکنالوجی ریویو میگزین کے مطابق ڈاکٹر گرِیفتھ نے 20 اپریل کو ایک ویبینار کو بتایا کہ ان کی ٹیم یہ بات سمجھنے کی کوشش شروع کرنے جارہی ہے کہ ڈیوڈ بینیٹ کی موت کیوں ہوئی۔

Advertisement

سرجن کے مطابق وائرس شاید وہ کردار ہوسکتا ہے جس نے یہ سب کیا۔

یہ سوالات اب ریوائوی کور نامی بائیو ٹیک فرم پر اٹھائے جارہے ہیں جو خنزیروں کو پالتی ہے اور ان میں انجینیئرنگ کرتی ہے۔

ریوائوی کور نے ایم آئی ٹی ٹیکنالوجی ریویو کے تبصرے کو مسترد کردیا اور اب تک ان دعووں کے متعلق عوامی سطح پر کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایپل کا اپنے نئے آئی پیڈ پرو میں بہترین اولیڈ اسکرین متعارف کرانے کا اعلان
انٹرنیٹ صارفین کو شام کے وقت انٹرنیٹ استعمال کرنے میں مشکلات کیوں پیش آرہی ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آ گئی
موبائل فون صارفین کیلئے بڑی خبر آگئی
واٹس ایپ کا اپنے صارفین کے لئے ایک اور بہترین فیچر متعارف
ٹوئٹر جلد یوٹیوب کے ٹکر کی ایپ متعارف کرائے گا
انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بُری خبر آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر