آئی فون 14 کے سیٹلائیٹ کنکٹویٹی فیچر نے برف میں پھنس جانے والے ایک شخص کی زندگی بچالی۔
2 دسمبر کو رات 2 بجے الاسکا اسٹیٹ ٹروپرز کو ایک شخص کی جانب سے نوٹیفکیشن ملا جو Noorvik سے Kotzebue جارہا تھا۔
اس شخص کی اسنو مشین راستے میں خراب ہوگئی تھی اور وہاں وائی فائی یا سیلولر سگنل موجود نہیں تھے لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ اس شخص کے پاس آئی فون 14 تھا جس میں سیٹلائیٹ کنکٹویٹی فیچر موجود ہے۔
اس شخص نے سیٹلائیٹ کنکٹویٹی فیچر کا استعمال کیا اور مدد کیلئے نوٹیفکیشن بھیجا۔ اس کے بعد ایپل کے ایمرجنسی ریسپانس سینٹر نے الاسکا کے مقامی حکام کے ساتھ مل کر اس شخص تک رسائی حاصل کی اور اس کی جان بچا لی۔
دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ اگر اس شخص کے پاس یہ فیچر موجود نہیں ہوتا تو اسے کئی گھنٹے یا دن تک علاقے میں بھٹکنا پڑتا۔
واضح رہے کہ ایپل کی آئی فون 14 سیریز میں حال ہی میں سیٹلائیٹ کے ذریعے ایمرجنسی ایس او ایس پیغامات بھیجنے کا فیچر متعارف کرایا گیا تھا۔
اس فیچر کی بدولت صارفین ایمرجنسی حالات میں ایسے علاقوں سے بھی امدادی اداروں کو ٹیکسٹ میسج بھیج سکتے ہیں جہاں سیلولر یا وائی فائی کوریج موجود نہیں ہوتی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News