انسٹاگرام کی جانب سے ریلز ویڈیوز کے دورانیے میں نمایاں اضافہ کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق میٹا کی زیرملکیت فوٹو شیئرنگ ایپ میں ریلز پوسٹ کا دورانیہ 10 منٹ تک بڑھانے پر کام کیا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ ابھی انسٹاگرام پر 3 منٹ کی ویڈیو ریلز میں پوسٹ کی جا سکتی ہے۔
ایک ایکس (ٹوئٹر) صارف نے اسکرین شاٹ شیئر کیا جس سے عندیہ ملتا ہے کہ ریلز ویڈیوز کا دورانیہ 10 منٹ تک بڑھایا جا رہا ہے۔
بعد ازاں انسٹاگرام کی جانب سے بھی تصدیق کی گئی کہ کمپنی کے اندر اس نئے فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے۔
اس طرح انسٹاگرام ٹک ٹاک اور یوٹیوب کی طرح زیادہ بہتر ویڈیو شیئرنگ ایپ بن جائے گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں https://bit.ly/3Tv8a3P اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News