Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

یوٹیوب صارفین کے لئے بڑی خبر آ گئی

Now Reading:

یوٹیوب صارفین کے لئے بڑی خبر آ گئی

ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب صارفین کے لئے بڑی خبر آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیوب نے نیٹ فلکس، ایپل ٹی وی پلس اور ڈزنی پلس کے بعد اپنی پریمیئم سروس کی قیمتیں بھی بڑھا دیں۔

کمپنی کی جانب سے برطانیہ میں یوٹیوب پریمیئم فیملی پلین کی قیمت 17.99 پاؤنڈز سے بڑھا کر 19.99 پاؤنڈز جبکہ امریکا اور کینیڈا میں قیمتوں میں 30 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔

یوٹیوب اپنی پریمیئم سروس میں صارفین کو اشتہارات کے بغیر ویڈیوز دیکھنے کے ساتھ ویڈیوز ڈاؤن لوڈ کرنے اور دیگر ایپس کے پسِ منظر میں ویڈیو چلانے کی سہولت دیتا ہے۔

یوٹیوب پریمیئم صارفین کو ای میل کے ذریعے قیمتوں کے اضافے کے متعلق بتایا گیا۔

Advertisement

ای میل میں یوٹیوب کا کہنا تھا کہ کمپنی نے یوٹیوب پریمیئم اس لیے بنایا تھا کہ صارفین مداخلت کے بغیر یوٹیوب کا تجربہ کریں تاکہ ویڈیو، تخلیق کاروں اور میوزک آرٹسٹ کے قریب ہوا جاسکے۔

ای میل میں مزید بتایا گیا کہ بہتر سروس اور فیچرز کا تسلسل جاری رکھنے کے لیے قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق 21 نومبر سے ہوگا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں  https://bit.ly/3Tv8a3P اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مارک زکربرگ کو بڑا دھچکا لگ گیا
موبائل فونز کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی؛ کونسا ماڈل کتنا سستا ہوا؟
یوٹیوب صارفین کے لئے بُری خبر
سولر پینلز استعمال کرنے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی
اسمارٹ فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
ونڈوز 11 آپریٹنگ سسٹم میں بڑی تبدیلی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر