Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

انسٹاگرام استعمال کرنے والے ہوجائیں ہوشیار!!!

Now Reading:

انسٹاگرام استعمال کرنے والے ہوجائیں ہوشیار!!!

سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام استعمال کرنے والوں کے لئے تشویشناک خبر آ گئی ہے۔

حال ہی میں ایک ایسا ٹرینڈ انسٹاگرام پر جاری ہے جس میں صارفین عمر، قد اور تاریخِ پیدائش سمیت پسندیدہ کھانے جیسے 11 سوالات کے جواباب شیئر کر رہے ہیں۔

بظاہر یہ سرگرمی تفریحی معلوم ہوتی ہے لیکن ایک سائبر سیکیورٹی ماہر نے خبردار کیا ہے کہ ‘Get to Know Me’ نامی یہ ٹرینڈ ہیکرز کے لیے کارروائی کرنے کا بھرپور موقع ثابت ہوسکتا ہے۔

سائبر اور اسٹریٹیجک رسک تجزیہ کار ایلیانا شلوہ نے ٹک ٹاک پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں اپنے فالوورز کو ‘Get to Know Me’ ٹرینڈ کے متعلق تنبیہ کی اور ٹرینڈ پر بنائی ویڈیوز اور تصاویر کو فوری ڈیلیٹ کرنے کے لیے کہا۔

اپنی ویڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ وہ غلط بیانی نہیں کریں گی، وہ بھی اس جھانسے میں آتے آتے بچی ہیں۔ انہوں نے جواب دینے شروع کر دیے تھے تب اپنے خوف کے متعلق بتاتے ہوئے انہیں احساس ہوا کہ کچھ سوالات ان کے سیکیورٹی سوالات کے جوابات تھے۔

Advertisement

یہ خیال آنے کے بعد انہوں نے ٹک ٹاک پر فوراً تنبیہی ویڈیو پوسٹ کی جس میں صارفین سے فوری طور پر اس ٹرینڈ سے متعلق پوسٹ ڈیلیٹ کرنے کا کہا اور بتایا کہ سائبر مجرمان کے لیے یہ ٹرینڈ ایک بھرپور موقع ثابت ہوسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مارک زکربرگ کو بڑا دھچکا لگ گیا
موبائل فونز کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی؛ کونسا ماڈل کتنا سستا ہوا؟
یوٹیوب صارفین کے لئے بُری خبر
سولر پینلز استعمال کرنے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی
اسمارٹ فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
ونڈوز 11 آپریٹنگ سسٹم میں بڑی تبدیلی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر