Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

چین نے انسانوں کو خلا میں پھینکنے والی توپ پر کام شروع کردیا

Now Reading:

چین نے انسانوں کو خلا میں پھینکنے والی توپ پر کام شروع کردیا
چین نے انسانوں کو خلا میں پھینکنے والی توپ پر کام شروع کردیا

چین نے انسانوں کو خلا میں پھینکنے والی توپ پر کام شروع کردیا

چین نے خلائی جہازوں اور اس میں بیٹھے خلانوردوں کو ایک ساعت میں خلا میں دھکیلنے والی ‘برقی مقناطیسی’ ریل گن پر کام شروع کردیا ہے۔

اگرچہ الیکٹرومیگنیٹک گن یا ریل ٹریک پر سے خلائی راکٹوں اور سیاروں کو مدار میں بھیجنے کا خیال کچھ نیا نہیں اور اس پر کچھ تحقیق بھی ہوئی ہے لیکن چینی ماہرین اس پر اب سنجیدگی سے غور کررہے ہیں۔

ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق یہ برقی مقناطیسی ٹریک ہوگا جس کی بدولت بوئنگ 737 سے بھی بڑے اور کم ازکم 50 ٹن وزنی خلائی جہاز کو زمین کی گرفت سے آزاد کرواکر اسے خلا کے پار یا مدار میں روانہ کرنا ممکن ہوگا۔

تفصیل کے مطابق، ایک ہوائی جہاز کو ایک طویل ٹریک پر رکھا جائے گا، اس پر سفر کرتے ہوئے جیسے ہی جہاز ٹریک سے الگ ہوگا اس وقت تک اس کی رفتار آواز کی رفتار کے ڈیڑھ گنا تک جاپہنچے گی۔

Advertisement

اب اس موقع پر جہاز انجن جلائے گا اور آواز سے سات گنا رفتار حاصل کرتے ہوئے آسانی سے زمین کے ثقلی بندھن کو توڑ کر خلا تک جاپہنچے گا۔

اگر ایسا ممکن ہوجائے تو ایک جانب مہنگے ایندھن والے راکٹوں کی ضرورت کم ہوجائے گی۔  دوم بھاری وزن اور سامان کو بہت آسانی سے خلا میں بھیجا جاسکے گا۔

ایسی ہی ایک خلائی منجنیق پر ناسا نے بھی کام شروع کیا تھا۔ پھر 1990 کے عشرے میں 50 فٹ طویل ٹریک بھی بچھایا گیا تھا۔ لیکن رقم کی کمی اور کچھ تکنیکی وجوہ کی بنا پر اسے ترک کردیا گیا تھا ۔ لیکن اس نظام کو امریکی افواج ہائپرسونک میزائل داغنے کے لیے بھی استعمال کرنا چاہتی تھی۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ چینی اس امتحان میں کسطرح کامیاب ہوتے ہیں،

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مارک زکربرگ کو بڑا دھچکا لگ گیا
موبائل فونز کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی؛ کونسا ماڈل کتنا سستا ہوا؟
یوٹیوب صارفین کے لئے بُری خبر
سولر پینلز استعمال کرنے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی
اسمارٹ فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
ونڈوز 11 آپریٹنگ سسٹم میں بڑی تبدیلی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر