Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

گوگل پر بھاری جرمانہ عائد

Now Reading:

گوگل پر بھاری جرمانہ عائد

فرانس نے گوگل پر 25 کروڑ یورو کا جرمانہ عائد کردیا۔

غیر ملکی میڈٰیا رپورٹس کے مطابق فرانس کے مسابقتی کمیشن نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ گوگل پر یہ جرمانہ یورپی یونین انٹلیکچوئل پراپرٹی قوانین کی خلاف ورزی پر عائد کیا گیا ہے۔

یورپی ادارے نے گوگل کے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ بارڈ (جس کا نام اب تبدیل کرکے جیمنائی کر دیا گیا ہے) کے حوالے سے بھی خدشات کا اظہار کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ اے آئی چیٹ بوٹ کو خبر رساں اداروں اور میڈیا اداروں کو آگاہ کیے بغیر ان کے مواد سے تربیت دی جا رہی ہے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ کمپنی کی جانب سے اس حوالے سے مختلف اقدامات تجویز کیے گئے تھے مگر ان پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔

Advertisement

یہ جرمانہ فرانس کے بڑے میڈیا اداروں کی جانب سے آن لائن مواد کے بارے میں دائر مقدمے پر عائد کیا گیا۔

اس مقدمے میں گوگل پر ابتدائی طور پر 50 کروڑ یورو کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا مگر اس پر عدالت سے باہر تصفیہ کرتے ہوئے گوگل نے مختلف اقدامات کرنے کی یقین دہائی کرائی۔

اب فرانسیسی مسابقتی کمیشن نے بتایا کہ گوگل نے معاہدے کی ان 7 میں سے 4 شرائط کی خلاف ورزی کی، جن پر اس نے خود اتفاق کیا تھا۔

گوگل نے میڈیا اداروں کے کاپی رائٹ مواد کو اپنے چیٹ بوٹ کو تربیت دینے کے لیے استعمال کیا، اس طرح میڈیا اداروں کے لیے منصفانہ قیمتوں کا حصول ناممکن ہوا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مارک زکربرگ کو بڑا دھچکا لگ گیا
موبائل فونز کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی؛ کونسا ماڈل کتنا سستا ہوا؟
یوٹیوب صارفین کے لئے بُری خبر
سولر پینلز استعمال کرنے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی
اسمارٹ فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
ونڈوز 11 آپریٹنگ سسٹم میں بڑی تبدیلی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر