Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے پراسرار نمبر 5201314 کا مطلب کیا ہے؟

ایک پراسرار نمبر 5201314 سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے جس کا مطلب آپ کو حیرت میں مبتلا کر دے گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حال ہی میں 5201314 نمبرز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے اور ہر کوئی سوچ رہا ہے کہ ان نمبرز کے معنی کیا ہیں۔

 چین میں آئی لیو یو فار آ لائف ٹائم سے متعلق یہ نمبرز ڈیٹنگ ویب سائٹ پر بھی درج ہے۔

وائرل ان نمبرز کا مطلب ہے کہ میں تم سے زندگی بھر کے لیے محبت کرتا ہوں۔

5201314 meaning

چین میں لوگ 520 کو سوشل میڈیا پر محبت کے اظہار کے لیے استعمال کرتے ہیں جبکہ مینڈرین انگلش میں ’آئی ایل وائی‘ کہتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ لوگوں نے جلد ہی اس کا تعلق 20 مئی (5.20) سے جوڑنا شروع کر دیا اور بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے 20 مئی کو ویلنٹائن ڈے بھی ماننا شروع کر دیا۔

متعلقہ خبریں