Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہرقائد میں بارش کی پیشگوئی کردی گئی

Now Reading:

شہرقائد میں بارش کی پیشگوئی کردی گئی
Khi Rain prediction

محکمہ موسمیات کی جانب سےشہرقائدمیں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہرمیں 14 سے15نومبرکےدوران بارش کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفرازکاکہناہے کہ ملک میں براستہ ایران مغربی ہواوں کانیاسسٹم داخل ہورہاہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفرازنےکہاکہ ملک میں مغربی ہواوں کانیاسسٹم داخل ہونےکے بعدکراچی سمیت سندھ میں بارشوں کاامکان ہے۔

سردارسرفرازنے کہا کہ 13 نومبر سے اندرون سندھ جبکہ کراچی میں 14نومبرکی رات سے بارشوں کا امکان ہے، بارش کے بعد موسم مزید سرد ہوجائےگا۔

Advertisement

چیف میٹرولوجسٹ نےکہاکہ درجہ حرارت رات کے اوقات میں 2 سے 3ڈگری مزیدگرےگا۔

گزشتہ روزمحکمہ موسمیات کی جانب سےپیشگوئی کی گئی کہ آئندہ 24 گھنٹوں کےدوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ بعض مقامات میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ظاہرکیاگیا۔

ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ کوئٹہ میں چند مقامات پر ہلکی بارش اوربرفباری کا امکان ظاہرکیاگیا،اسلام آباد میں گذشتہ روز صبح مطلع صاف رہا تاہم خنکی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ژوب، کوئٹہ اور چاغی میں ہلکی بارش، برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی ایک ،قلات میں منفی 2اور زیارت میں منفی 3 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

ذرائع کےمطابق کراچی میں گذشتہ روزموسم جزوی ابرآلود رہنے کی پیشگوئی کی گئی، شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 18 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہرکیاگیا۔

گزشتہ مہینے محمکہ موسمیات نے پیش گوئی کی تھی کہ کراچی میں اس سال کڑاکے کی سردی پڑے گی اورنومبر کے وسط تک موسم سرد ہونے کا بھی امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں آج بھی گرمی کی شدت زیادہ محسوس کیے جانے کا امکان
کراچی میں گرمی کب تک رہے گی؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
کراچی میں سورج آنکھیں دکھانے لگا، گرمی کی شدت میں اضافہ
محکمہ موسمیات نے گرمی کے ستائے عوام کیلئے بارش کی نوید سنادی
بارشوں کا نیا سلسلہ کتنے دن تک جاری رہے گا؟ اہم پیشگوئی
شدید گرمی کے بعد طوفانی بارشیں؛ محکمہ موسمیات نے نوید سنادی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر