Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں شدید زلزلے کا خطرہ؟ محکمہ موسمیات کا اہم بیان آ گیا

Now Reading:

پاکستان میں شدید زلزلے کا خطرہ؟ محکمہ موسمیات کا اہم بیان آ گیا
زلزلہ

گلگت بلتستان میں زلزلے کے جھٹکے

نیدر لینڈ کے محقق فرینک ہوگربیٹس نے پیشگوئی کی تھی کہ ایک خوفناک زلزلہ پاکستان کو متاثر کرے گا۔

رواں سال فروری میں ترکی اور شام میں خوفناک زلزلہ آیا تھا جس میں تقریباً 50 ہزار لوگ جاں بحق ہوگئے تھے، اس زلزلے کے آنے سے قبل ہی فرینک ہوگربیٹس نے اس کی پیشگوئی کردی تھی جو کہ سچ ثابت بھی ہوئی۔

پاکستان میں زلزلہ 48 گھنٹوں میں آنے کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ اس پیشگوئی کے بعد پاکستانی عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ فرینک کی پہلے بھی پیشگوئی سچ ثابت ہوئی تھی، پاکستان کو زلزلے سے بڑا خطرہ ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے اس پیشگوئی سے متعلق افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ زلزلہ کب اور کہاں آئے گا اس کی پیشگوئی نہیں کی جاسکتی جبکہ کسی انٹرنیشنل ادارے سے زلزلے کی کوئی وارننگ اور ہدایات جاری نہیں ہوئیں لہذا عوام سوشل میڈیا پر گردش خبروں پر دھیان نہ دیں۔

Advertisement

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زمین کے اندر 2 بڑی پلیٹوں کی سرحدیں پاکستان کے درمیان سے گزرتی ہیں، سرحدیں سونمیانی سے پاکستان کے شمالی علاقے تک پھیلی ہوئی ہیں، ان باؤنڈری لائنوں میں کسی بھی مقام پر زلزلہ آ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 1892 میں چمن فالٹ پر 9 سے 10 کی شدت کا زلزلہ آ چکا ہے، 1935 میں چلتن رینج میں زلزلہ آیا تھا جس میں کئی ہزار افراد جاں بحق ہوئے، عام طور پر 100 سال کا عرصہ گزرنے کے بعد باؤنڈری لائنوں میں دوبارہ زلزلے کا امکان ہوتا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں گرمی کب تک رہے گی؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
کراچی میں سورج آنکھیں دکھانے لگا، گرمی کی شدت میں اضافہ
محکمہ موسمیات نے گرمی کے ستائے عوام کیلئے بارش کی نوید سنادی
بارشوں کا نیا سلسلہ کتنے دن تک جاری رہے گا؟ اہم پیشگوئی
شدید گرمی کے بعد طوفانی بارشیں؛ محکمہ موسمیات نے نوید سنادی
بارش کب ہو گی؟ محکمہ موسمیات نے گرمی سے ستائے عوام کو خوشخبری سنادی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر