شہرقائد میں آج مطلع صاف، موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 19.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 73 فیصد ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں عیدالفطر ایک دن تاخیر سے ہونے کا امکان، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
شہرقائد کا موجودہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا، تاہم آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں اس وقت شمال مغرب سے 6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، تاہم شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

















