Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

حزب اللہ کا شام میں اپنے جنگجوؤں کی تعداد کم کرنے کا اعلان

Now Reading:

حزب اللہ کا شام میں اپنے جنگجوؤں کی تعداد کم کرنے کا اعلان

لبنانی ملیشیا حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے شام میں اپنے جنگجوؤں کی تعداد کم کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔

 غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حز  ب اللہ کے زیر انتظام’’المنار‘‘سیٹلائیٹ ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے خصوصی انٹرویو میں حسن نصراللہ نے شام میں اپنے جنگجوؤں کی تعداد کم کرنے سے متعلق سوال  کے جواب میں اس امرکی تصدیق کی  ہے  کہ ان کی تنظیم حزب اللہ  شام میں اپنا اثرونفوذ کم کرنا چاہتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حزب اللہ کا ہرجگہ موجود ہونا ضروری نہیں۔ حزب اللہ  کے جنگجوؤں کی تعداد میں کمی بیشی کی جا سکتی ہے۔

حسن نصراللہ نے کہا کہ شام میں بشارالاسد کی فوج نے اپنی گرفت مضبوط کرلی ہے۔ اس لیے اب حزب اللہ کا شام میں موجود اپنے جنگجوؤں کی تعداد کم کرنے میں کوئی حرج نہیں۔

ایران امریکہ جنگ کے حوالے  سے حسن نصر اللہ  کا کہنا تھا کہ    ایران اور امریکا کے درمیان جنگ چھڑنے کے بعد امریکی اتحادی اسرائیل’غیر  محفوظ ‘ہوجائے گا۔ ایران، اسرائیل پر پوری طاقت اور قوت سے بمباری کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Advertisement

حسن نصراللہ نے امریکا کی طرف سے تنظیم سے وابستہ دو ارکان پارلیمنٹ پر پابندیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا یہ پابندیاں دوطرفہ جنگ کا حصہ ہیں۔

 واضح  رہے کہ حسن نصر اللہ کا یہ تبصرہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلامی جمہوریہ  ایران کے خلاف لفظی جنگ کو مزید ہوا دے رکھی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت میں آوارہ کتے کے کاٹنے سے شیرخوار بچہ ہلاک
سلوواکیا کے وزیر اعظم کو گولی مار دی گئی
مکہ مکرمہ حج سیزن کے لیے تیار، لاکھوں عازمین حج کا استقبال شروع
امریکہ کا اسرائیل کے لیے ایک ارب ڈالر کے ہتھیاروں کا نیا پیکج
آئر لینڈ میں سگریٹ نوشی کی مقررہ عمر میں اضافہ کر دیا گیا
دبئی میں غیرملکیوں کی جائیدادوں کاڈیٹالیک، دنیا کی کئی سیاسی شخصیات کےنام شامل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر