
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کاکہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مثبت پیشرفت ہے۔ امریکی ترجمان نے پاک امریکاسربراہ ملاقات کوکامیاب قرار دیاہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن آرٹگس نے واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاک امریکا تعلقات اور خطے کے حالات پر سوال کے جواب میں کہا کہ وائٹ ہاؤس میں صدرٹرمپ اور وزیراعظم عمران خان کی پہلی ملاقات کامیاب رہی۔ ملاقات میں افغان عمل سمیت بہت سے معاملات پرغورکیا گیا ۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہناتھا کہ اب پاک امریکا تعلقات مثبت سمت میں آگے بڑھیں گے۔
مورگن آرٹگس نے کہاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اورسیکرٹری خارجہ مائیک پومپیو کوپہلی بار وزیراعظم عمران خان سے ملنے اورتعلقات استوار کرنے کا موقع ملا۔
ترجمان محکمہ خارجہ نےکہاکہ ہم افغانستان میں اربوں ڈالرز خرچ کرچکے ہیں،ہمارے عزائم پر شک نہ کیا جائے،امریکا چاہتاہےکہ افغانستان اپنےمستقبل کا فیصلہ خود کرے ۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان بیان دے چکے ہیں کہ وہ افغان حکومت سےمذاکرات کیلئے طالبان سے درخواست کریں گے ۔ وزیراعظم نے کے مطابق پاکستان افغانستان میں امن کیلئے پرعزم ہے، امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیواورصدرٹرمپ سے ملاقات میں کئی معاملات پر بات ہوئی، اب کامیاب مذاکرات میں پیش رفت کا وقت آگیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News