Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغانستان میں سڑک نصب بم دھماکہ ،10 افراد ہلاک

Now Reading:

افغانستان میں سڑک نصب بم دھماکہ ،10 افراد ہلاک
افغانستان بم دھماکہ

افغانستان میں سڑک نصب بم دھماکہ ہوا ہےجسکےنتیجےمیں 10 افرادہلاک ہوگے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارےکےمطابق افغانستان کے جنوب مشرقی صوبےخوست میں منگل کی صبح ایک بم دھماکےکےنتیجے میں کم از کم 10 شہری ہلاک ہوگئے۔

افغان وزارتِ داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی نے بتایاہےکہ یہ بم حملہ صبح کے وقت صوبہ خوست کے ضلع علی شیرمیں کیاگیا۔

صوبائی پولیس ترجمان عادل حیدر کےمطابق یہ دھماکا ضلع علی شیر میں آج صبح سویرے اس وقت ہوا جب ایک گاڑی سڑک کے کنارے بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔

پولیس ترجمان کےمطابق ہلاک ہونےوالوں میں 5 مرد، 2خواتین اور 3 بچےشامل ہیں، جن کی لاشیں مقامی اسپتال منتقل کی گئیں۔

Advertisement

افغانستان میں طالبان کے حملے میں 23 فوجی ہلاک

  عادل حیدرکامزیدکہناتھاکہ دھماکےسے قبل اسی مقام کےقریب ایک اوردیسی ساختہ بم سیکیورٹی فورسز  ناکارہ بنایاتھا۔

 صوبائی گورنرکےترجمان طالب مینگل نےدھماکےکی تصدیق کرتےہوئےبتایا کہ حادثےمیں ہلاک افراد  جنازے میں شرکت کےلئےجارہےتھے۔

 صوبائی گورنرنےاس حملےکودہشت  گردی کاایک غیرانسانی اقدام قراردیاہے۔

حکام نےاس حملےکاذمے دار طالبان کو قراردیاہےجبکہ طالبان نےاس حوالےسےکوئی ردِعمل ابھی نہیں دیا ہے۔

 واضح رہےکہ گزشتہ ماہ تاجکستان کی سرحدسے متصل شمالی صوبے قندوزمیں طالبان کی جانب  سے نصب  کی  گئی بارودی سرنگ کے دھماکے میں کم از کم 15 شہری ہلاک ہوگئے تھے۔

Advertisement

افغانستان کےآزادانسانی حقوق کمیشن کےمطابق،گزشتہ چھ ماہ ، 2001 کےبعدسےافغانستان میں عام شہریوں کے لئے مہلک ترین مہینے تھے ۔ ملک میں مسلح تصادم کے دوران 6،487 شہری ہلاک اور زخمی (1،611 ہلاک اور 4،876 زخمی) تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکہ کا اسرائیل کے لیے ایک ارب ڈالر کے ہتھیاروں کا نیا پیکج
آئر لینڈ میں سگریٹ نوشی کی مقررہ عمر میں اضافہ کر دیا گیا
دبئی میں غیرملکیوں کی جائیدادوں کاڈیٹالیک، دنیا کی کئی سیاسی شخصیات کےنام شامل
روسی صدر رواں ہفتے چین کا دورہ کریں گے
انڈونیشیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 50 تک جاپہنچی
اسرائیلی حملے میں اقوام متحدہ کا پہلا بین الاقوامی رکن ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر