Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کابھارت میں مظاہرین پر طاقت کے استعمال پر تشویش کا اظہار

Now Reading:

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کابھارت میں مظاہرین پر طاقت کے استعمال پر تشویش کا اظہار
اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز نے بھارت میں مظاہرین پر پولیس کی طرف سے طاقت کے استعمال پر صبر و تحمل اور پرامن مظاہرین کے حقوق کی مکمل پاسداری پر زور دیا۔

خبررساں ادارے  کے مطابق  اقوام متحدہ کے سربراہ کے ترجمان سٹیفن ڈیوجیرک نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بھارت میں مظاہرین پر پولیس کی طرف سے طاقت کے استعمال پر تشویش کااظہار کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز ننے بھارت میں مظاہرین پر پولیس کی طرف سے طاقت کے استعمال پر اظہار رائے کی آزادی اور پرامن مظاہرین سے نمٹنے کیلئے صبر وتحمل پر زور دیا ہے ۔

یاد رہے کہ شہریت کے متنازعہ ترمیمی بل کیخلاف بھارت میں بڑے پیمانے پر مظاہرے ہو رہے ہیں، اقوام متحدہ نے بھارت کے شہریت کے نئے قانون کو بنیادی طور پر امتیازی قرار دیا جس میں مسلمانوں کو دوسری اقلیتوں کی طرح تحفظ نہیں دیا گیا۔

انڈین سپریم کورٹ نے انسانی سہولیات کی درخواست مسترد کر دی

Advertisement

 واضح رہے کہ گزشتہ کچھ روز سے  آسام سمیت بھارت کی مختلف ریاستوں میں  مسلمان مخالف  ہندو نواز متنازع بل سے متعلق نئے قانون کےخلاف ریلیوں اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

بھارتی پولیس کی  جانب سے علی گڑھ یونیورسٹی میں طلباءپر تشدد کے بعد نئی دہلی کی جامعہ ملیہ یونیورسٹی کے طلبا ءپربھی تشدد کیا گیا تھا۔

مقامی میڈیا کےمطابق  دہلی میں پولیس گرلزہاسٹل اورجامعہ ملیہ کی مسجد میں بھی گھس گئی،اور پناہ گزین طالبات پرتشدد اوربد سلوکی کی۔اس کے علاوہ بھارتی پولیس کی  جانب سےجامعہ ملیہ کےطلبہ و طالبات کے خلاف رات بھرکریک ڈاؤن کیا گیا تھا۔

بھارتی پولیس نے طلباء پر بدترین تشدد کرتے ہوئے متعدد طلبہ کو زخمی کیا اور کئی طلباءکو گرفتار کر کے لے گئی، جس کے بعد دہلی سمیت مختلف شہروں میں طلبہ نے کلاسز کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا تھا۔

بھارت میں مسلم مخالف بل کے خلاف جاری مظاہروں کے دوران مودی سرکار کی جانب سے بد ترین تشدد کے تناظر میں بھارتی حزب اختلاف جماعت کانگریس  کی جنرل سیکریٹری پریانکا گاندھی نے مودی حکوت  کو بزدل قرار دے دیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکی صحافی کرسٹینا گولڈ بم نے پاکستانی اسٹریٹ پرفارمرز کی زندگیاں داؤ پر لگا دیں
لندن ہائی کورٹ، وکی لیکس کے بانی کی امریکہ حوالگی کا معاملہ ٹل گیا
دہلی میں بھی سورج قہر ڈھانے لگا، پارہ 45 سے تجاوز کر گیا
چاقو بردار خاتون کا اسکول میں حملہ، دو افراد ہلاک
تائیوان کے نومنتخب صدر کی چین کو تنبیہ
اسرائیلی اور حماس رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا مطالبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر