Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

موجودہ امریکی حکومت تاریخ کی بدترین حکومت ہے، حسن روحانی

Now Reading:

موجودہ امریکی حکومت تاریخ کی بدترین حکومت ہے، حسن روحانی
حسن روحانی

ایرانی صدر حسن روحانی نے موجودہ امریکی حکومت کو تاریخ کی بدترین حکومت  قرار دیا ہے۔

ایرانی صدر حسن روحانی نے سرکاری ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ موجودہ امریکی حکومت تاریخ کی بدترین حکومت ہے ۔

حسن روحانی نے ایران میں آئندہ ماہ ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کے نتائج علاقائی اور بین الاقوامی سیاست پر اثرانداز ہوں گے۔

ایرانی صدر نے ایرانی قوم سے انتکابی عمل میں  بھرپور حصہ لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی ایران کے قومی اتحاد کو ختم کرنے کی سازش  کو ناکام بنادیں۔

21فروری کو ہونے والے قانون ساز انتخابات ایرانی پارلیمنٹ کی 285 نشستوں کی قسمت کا تعین کریں گے۔

Advertisement

انتخابات کا انعقاد ایسے وقت میں ہورہا  ہے جب ملک پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت اور طیارہ حادثے میں 176 افراد کے جاں بحق ہونے کے صدمے سے دوچار ہیں۔

Advertisement
یاد رہے کہ 3 جنوری کو عراقی دارالحکومت بغداد میں امریکی ڈرون حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد مشرق وسطیٰ کی صورت حال انتہائی کشیدہ ہو گئی تھی۔
Advertisement

جس کے جواب میں ایران نے 7 اور 8 جنوری کی درمیانی شب میں بھرپور جوابی حملہ کرتے ہوئے بغداد میں واقع امریکی ایئر بیس پر درجنوں بیلسٹک میزائل داغ دیے تھے۔

ایرانی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملوں میں 80 فوجی ہلاک ہوئے ہیں تاہم امریکا نے اس دعوے کے تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ حملوں میں کوئی فوجی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔

دوسری جانب آٹھ جنوری کو تہران ایئر پورٹ سے پرواز بھرنے کے آٹھ ہی منٹ بعد یوکرینی  مسافر طیارہ کریش کرگیا تھا۔ اس حادثے میں طیارے پر سوار تمام 176 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

ابتدا میں  ایران کی جانب سے طیارہ گرنے کے واقعے کو حادثہ قرار دیاگیاتھا تاہم 11 جنوری کو ایران نے اعتراف کرتے ہوئے اسے ’انسانی غلطی‘ قرار دیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہر تین میں سے ایک بھارتی نوجوان بے روزگار ہے، رپورٹ
امریکہ، یونیورسٹیز میں اسرائیل مخالف مظاہرے، 100 طلبہ گرفتار
صدارتی الیکشن میں مداخلت پر ٹرمپ کے 18 ساتھیوں پر فرد جرم عائد
خون کا عطیہ دینے والے افراد کو خوشخبری سنادی گئی
مدینہ منورہ میں عمرہ و زیارت فورم کی سرگرمیاں
روس نے خلاء میں جوہری ہتھیار رکھنے کی قرارداد ویٹو کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر