Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آدھے سے زیادہ مالٹا کے ٹریفک پولیس اہلکار گرفتار

Now Reading:

آدھے سے زیادہ مالٹا کے ٹریفک پولیس اہلکار گرفتار
آدھے سے زیادہ مالٹا کے ٹریفک پولیس اہلکار گرفتار

یورپی ملک مالٹا میں ٹریفک پولیس نے اپنے ہی آدھے سے زیادہ اہلکاروں کو مبینہ دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

غیر ملکی  خبررساں ادارے کے مطابق مالٹا میں دھوکہ دہی کے الزام میں پولیس نے آدھے سے زائد ٹریفک پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ  ٹریفک  پولیس اہلکاروں کو زائد وقت کام کرنے اور زبردستی ایمرجنسی نافذ کر کے سڑکوں پر زیادہ پولیس دکھانےکی کوشش کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

مالٹا میں بین الاقوامی پتنگوں کے میلے کا انعقاد

اس حوالے سے مالٹا پولیس کا کہنا ہے کہ  محکمہ اقتصادی جرائم کے تحت یونٹ میں   موجود 50 میں سے 30 اہلکاروں سے تفتیش جاری ہے جنہوں نے کہا تھا کہ وہ سیکڑوں گھنٹے کا اوور ٹائم کر چکے ہیں جب کہ انہوں نے کم از کم تین سال کی مدت میں کوئی اوور ٹائم نہیں کیا۔

Advertisement

اس کے علاوہ ٹریفک پولیس اہلکاروں پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے حکومت کی گاڑیوں کا ایندھن اپنی ذاتی گاڑیوں میں استعمال کیا۔

ذرائع کے مطابق دوسرے سیکشن میں کام کرنے والے سابق ٹریفک پولیس اہلکار کو کہا گیا ہے کہ وہ اپنے فرائض کی انجام دہی کے لئے واپس آجائیں۔

اس معاملے پر مالٹا کے وزیرِاعظم رابرٹ ابیلا کا کہنا تھا کہ یہ بہت  اچھی بات ہے کہ پولیس ڈپارٹمنٹ اپنے لوگوں کے درمیان بھی تفتیش اور چھان بین کر رہی ہے۔

رابرٹ ابیلا کا مزید کہنا تھا کہ اس سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ ہمارے یہاں کام کرنے والے  پولیس اہلکار بھی موجود ہیں، اگر یہ تحقیقات لوگوں کو عدالت میں لے جانے یا  کارروائی کرنے کا باعث بنتی ہیں تو پھر یہی ہو گا جو ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ مالٹا یورپی یونین کی ایک چھوٹی قوم ہے جہاں حال ہی میں سیاست اور کاروبار میں موجود اعلیٰ افسروں پر کرپشن کا الزام عائد ہوا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی عدالت سے نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان
مودی سرکار کا بھارت میں صاف اور شفاف الیکشن کا دعویٰ جھوٹا قرار
ورلڈ اکنامک فورم، وزیر اعظم کی امیر کویت سے ملاقات
بہن کو سونے کی انگوٹھی دینے پر بیوی نے شوہر کو قتل کروا دیا
ہم جنس پرستی جرم قرار؛ 15 سال تک جیل کی سزا کا قانون منظور
لندن، اسرائیلی جارحیت کیخلاف شہری پھر سے سڑکوں پر آگئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر