Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے نوجوان چلتی ٹرین سے گر گیا

Now Reading:

ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے نوجوان چلتی ٹرین سے گر گیا
ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے نوجوان چلتی ٹرین سے گر گیا

ٹک ٹاک پر شہرت حاصل  کرنے کے  لئے  آج  کل کے پرجوش نوجوان مختلف اقسام کے کرتب کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ جسے ان کے بہت سے فالوورز پسند بھی کرتے ہیں، لیکن کبھی کبھی یہ شوق مہنگا بھی پڑسکتا ہے۔

جی ہاں، ایسا ہی کچھ  واقعہ بھارت میں پیش آیا، جہا ں ایک نوجوان  ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے  چلتی  ہوئی ٹرین سے نیچے جا گرا۔

بھارت کے وزیر ریلوے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو ٹویٹ کر کے والدین کو متنبہ کیا کہ وہ اپنی اولاد کو خطرناک ویڈیوز بنانے سے روکیں۔

وزیرریلوے کی جانب سے شیئر کی جانب والی ویڈیو میں‌دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نوجوان چلتی ٹرین میں دروازے پر لٹک کر ویڈیو بنا رہا تھا کہ اسی دوران اُس کا ہاتھ پھسل گیا اور وہ چلتی ٹرین سے نیچے گر پڑا۔

بھارت میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پرپابندی

خوش قسمتی سے حادثے کی صورت میں نوجوان کی زندگی محفوظ رہی البتہ اُس کو چوٹیں آئیں۔

Advertisement

وزیر ریلوے نے لکھا کہ اس طرح کے اقدامات بہادری نہیں بلکہ بزدلی ہے کیونکہ آپ زرا سی غلطی پر بڑے حادثے کا شکار ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ آپ کی زندگی بہت قیمتی ہے لہذا اسے خطروں میں نہ جھونکیں، قوانین پر عملدرآمد کریں اور اپنے سفر کو محفوظ بنائیں‘۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر ہونے والی ویڈیو متاثرہ نوجوان کا دوست بنا رہا تھا جس نے بتایا کہ وہ ٹک ٹاک کے لیے یہ ویڈیو بنا رہے تھے۔

یاد رہے کہ نوجوان انٹرنیٹ پر شہرت حاصل کرنے کے لیے خطرناک ویڈیوز بناتے ہیں جن کی وجہ سے اموات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکہ، یونیورسٹیز میں اسرائیل مخالف مظاہرے، 100 طلبہ گرفتار
صدارتی الیکشن میں مداخلت پر ٹرمپ کے 18 ساتھیوں پر فرد جرم عائد
خون کا عطیہ دینے والے افراد کو خوشخبری سنادی گئی
مدینہ منورہ میں عمرہ و زیارت فورم کی سرگرمیاں
روس نے خلاء میں جوہری ہتھیار رکھنے کی قرارداد ویٹو کردی
بھارت میں انتخابات: مودی سرکار کا ہندوتوا نظریہ زور پکڑنے لگا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر