Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

برازیل کی جیلوں سے سینکڑوں قیدی بھاگ نکلے

Now Reading:

برازیل کی جیلوں سے سینکڑوں قیدی بھاگ نکلے
برازیل کی جیلوں سے سینکڑوں قیدی بھاگ نکلے

برازیل کی جیلوں سے سینکڑوں قیدی بھاگ نکلے۔ 4 جیلوں سے قیدیوں کے فرار ہونے کی وجہ کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والا لاک ڈاؤن ہے۔

تفصیلات کے مطابق برازیل کی 4 مختلف جیلوں سے سینکڑوں قیدی بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح قیدی جیل سے بھاگتے ہوئے باہر آ رہے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے مطابق جیل حکام کا کہنا ہے کہ ان کو بھاگ نکلنے والے قیدیوں کی اصل تعداد کا علم نہیں ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق لوکل میڈیا رپورٹس میں بھاگنے ولوں کی تعداد 1000 بتائی جا رہی ہے۔

Advertisement

بتایا جا رہا ہے کہ قیدیوں کے بھاگنے کی وجہ کورونا وائرس کے باعث لگنے والی پابندیوں کے تناظر میں ہونے والے فسادات ہیں۔

برازیل کی جیل میں قیدیوں کےدرمیان تصادم،52قیدی ہلاک

واضح رہے  کہ  گزشتہ  برس برازیل کی ریاست پارا کی التمیراق جیل میں قیدیوں کے دوگروہوں کے درمیان اختلافات پر تصادم میں 52 افرادہلاک ہوگئے تھے۔

قیدیوں کےدرمیان لڑائی نے اس وقت شدت اختیار کی جب ایک گروپ نے مخالف گروپ پر حملہ کردیا۔ اس دوران 2 جیل حکام کوبھی یرغمال بنالیاگیا۔ مخالف گروپوں کی لڑائی 5 گھنٹے تک جاری رہی۔

مقامی میڈیاکاکہناہے کہ لڑائی کے دوران 16 قیدیوں کی گردنیں کاٹی گئیں جبکہ جیل کے کچھ حصے میں آگ بھی لگائی گئی جس سے متعدد قیدی دم گھنٹے کے باعث ہلاک ہوگئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغانستان، شدید سیلاب سے 300 افراد ہلاک ، ہزاروں بے گھر
بھارت میں آوارہ کتے کے کاٹنے سے شیرخوار بچہ ہلاک
سلوواکیا کے وزیر اعظم کو گولی مار دی گئی
مکہ مکرمہ حج سیزن کے لیے تیار، لاکھوں عازمین حج کا استقبال شروع
امریکہ کا اسرائیل کے لیے ایک ارب ڈالر کے ہتھیاروں کا نیا پیکج
آئر لینڈ میں سگریٹ نوشی کی مقررہ عمر میں اضافہ کر دیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر