Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ویکسین تیار کرنے میں کم از کم 12 ماہ لگ سکتے ہیں

Now Reading:

ویکسین تیار کرنے میں کم از کم 12 ماہ لگ سکتے ہیں
عالمی ادارہ صحت

کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے میں کم از کم 12 ماہ لگ سکتے ہیں۔

 عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈائریکٹر جنرل ٹیدروس نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کیخلاف کوئی بھی ملک تنہا جنگ نہیں کرسکتا۔

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے جنیوا میں ویڈیو کانفرس کے ذریعے پریس کانفرس میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ اب دنیا بھر میں لاکھوں انسان  کورونا وائرس سے متاثر جبکہ ہزاروں ہلاک ہوچکے ہیں۔اس مدت کے اندر مریضوں کے علاج معالجہ اور ان کی زندگیوں کو بچانے کیلئے ادویات کی ہنگامی ضرورت ہونے کو بھی ہم قبول کرتے ہیں۔

ڈائریکڑ جنرل کا کہنا تھا کہ یہ ایک عالمی المیہ ہے، ا نہوں نے مذکورہ تعداد کو المناک قرار دیا اور کہاکہ ہمیں یہ بھی یاد رکھنا ہو گا کہ دنیا بھر میں لاکھوں کی تعداد میں انسان اس مرض سے نجات پانے میں بھی کامیاب رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شعبہ طب سے منسلک افراد کو لازمی سازو سامان کی فراہمی ایک سنگین مسئلہ ہے جسے ہم سب کو باہمی اتفاق سے حل کرنا ہو گا،ہم نے 74 ممالک کو تقریباً دو ملین کے قریب حفاظتی سازو سامان بھیجا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چاکلیٹ کے یہ فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
ملیریا کی علامات، احتیاطی تدابیر اور علاج
ڈپریشن جیسے مرض سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں؟ تو یہ آسان عادت اپنالیں
رات کو آنکھ کھلے تو ہمیں پانی کا استعمال کیوں نہیں کرنا چاہیے؟
کیک میں موجو یہ عام جز، آپ کو دائمی امراض میں مبتلا کرسکتا ہے
ان 8 عادتوں سے دور رہیں، جو بڑھاپے کے عمل کو تیز کرتی ہیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر