Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا وائرس کا خوف، ماں نے ملنے کیلئے تڑپتی بچی کو روتا چھوڑدیا

Now Reading:

کورونا وائرس کا خوف، ماں نے ملنے کیلئے تڑپتی بچی کو روتا چھوڑدیا
کورونا وائرس

کورونا وائرس کے خوف نے لوگوں کو نہ چاہتے ہوئے بھی اپنے پیاروں سے دور رہنے پر مجبور کردیا ہے۔

لوگ اپنے پیاروں کو چاہتے ہوئے بھی چھو نہیں سکتے، ایسا ہی ایک واقعہ بھارت میں جہاں ایک نرس کی جانب سے بیٹی کو چاہتے ہوئے بھی گلے نہ لگا پانے کی ویڈیو نے سب کو رلادیا

بھارتی میڈیا کی  رپورٹ کے مطابق  خاتون نرس گذشتہ کئی روز سے اسپتال کے قرنطینہ سینٹر میں ذمہ داریاں نبھا رہی ہیں۔

قرنطینہ سینٹر میں ہونے کی وجہ سے وہ  خاتون نرس گھر نہیں جا سکتیں جبکہ کورونا وائرس کے خوف کے سبب انہوں نے اپنی بچی اور شوہر کو بھی ہاتھ لگانے اور گلے ملنے سے بھی گریز کیا ہے۔

بیٹی نے جب کئی روز تک ماں کو گھر میں موجود نہیں پایا تو ملنے کی ضد پر والد اسے ملوانے اسپتال لے گیااور اہلیہ کو باہر بلایا۔

Advertisement

خاتون کے اسپتال کے گیٹ کے باہر آتے ہی بچی والدہ سے ملنے کے لیے زار و قطار روتے ہوئے انہیں اپنے پاس بلاتی ہے جبکہ والدہ بھی اپنی کمسن بچی کو روتا دیکھ کر آبدیدہ ہو جاتی ہیں۔

بچی اور اہلیہ کو آبدیدہ دیکھ کر والد بھی اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ پائے جبکہ وہاں موجود افراد بھی اس صورتحال پر رنجیدہ ہوگئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہر تین میں سے ایک بھارتی نوجوان بے روزگار ہے، رپورٹ
امریکہ، یونیورسٹیز میں اسرائیل مخالف مظاہرے، 100 طلبہ گرفتار
صدارتی الیکشن میں مداخلت پر ٹرمپ کے 18 ساتھیوں پر فرد جرم عائد
خون کا عطیہ دینے والے افراد کو خوشخبری سنادی گئی
مدینہ منورہ میں عمرہ و زیارت فورم کی سرگرمیاں
روس نے خلاء میں جوہری ہتھیار رکھنے کی قرارداد ویٹو کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر