Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عالمی ادارہ صحت کو دیے جانے والے فنڈز روک رہے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

Now Reading:

عالمی ادارہ صحت کو دیے جانے والے فنڈز روک رہے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
عالمی ادارہ صحت کو دیے جانے والے فنڈز روک رہے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی فنڈنگ روکنے کا اعلان کیا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ڈبلیو ایچ او نے کرونا پر بہت دیر سے ایکشن لیا۔

امریکی مالی معاونت میں کمی کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے امریکی  صدر نے  ڈبلیو ایچ او پر الزام عائد کیا کہ کورونا وائرس کے وبائی مرض کے دوران اس کا جھکاؤ چین کی طرف ہے۔

ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہم عالمی ادارہ صحت کو دیے جانے والے فنڈز روک رہے ہیں۔

ٹرمپ نے اس حوالے سے تفصیلات نہیں بتائیں کہ ڈبلیو ایچ او کی کتنی فنڈنگ روکی جائے گی تاہم اس بیان کے تھوڑی دیر بعد ہی ایک اور پریس کانفرنس میں انہوں نے یہ بھی کہہ دیا کہ ‘میں یہ نہیں کہہ رہا کہ میں ایسا کرنے جا رہا ہوں۔ ہم فنڈگ کے خاتمے پر غور کریں گے۔’

ٹرمپ کے بقول ‘یوں لگتا ہے کہ ڈبلیو ایچ او کا چین کی طرف بہت جھکاؤ ہے جو ٹھیک نہیں ہے۔’

Advertisement

قبل ازیں منگل کو انہوں نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ عالمی ادارہ صحت کی توجہ ‘بہت زیادہ چین پر مرکوز’ ہے۔

امریکی صدر نے کہا تھا کہ ‘خوش قسمتی سے میں نے چین کے لیے امریکی سرحدوں کو کھلا رکھنے کی عالمی ادارہ صحت کی تجویز رد کر دی تھی۔’

Advertisement

انہوں نے اس حوالے سے ڈبلیو ایچ او کی سرحدیں کھلی رکنے کی تجویز کو ناقص قرار دیا۔ انہوں نے  مزید کہا کہ آئندہ کچھ عرصے میں ڈبلیو ایچ او فنڈز دینے کے بارے میں بھی سوچیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکہ، یونیورسٹیز میں اسرائیل مخالف مظاہرے، 100 طلبہ گرفتار
صدارتی الیکشن میں مداخلت پر ٹرمپ کے 18 ساتھیوں پر فرد جرم عائد
خون کا عطیہ دینے والے افراد کو خوشخبری سنادی گئی
مدینہ منورہ میں عمرہ و زیارت فورم کی سرگرمیاں
روس نے خلاء میں جوہری ہتھیار رکھنے کی قرارداد ویٹو کردی
بھارت میں انتخابات: مودی سرکار کا ہندوتوا نظریہ زور پکڑنے لگا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر