Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکا،فلوائیڈ قتل کیس میں 3امریکی پولیس اہلکاروں کی گرفتاری کا حکم

Now Reading:

امریکا،فلوائیڈ قتل کیس میں 3امریکی پولیس اہلکاروں کی گرفتاری کا حکم
شہری

امریکا میں سیاہ فام شہری جارج فلوائیڈ کے قتل میں ملوث3 امریکی پولیس اہلکاروں کی دوبارہ گرفتاری کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

عرب خبررساں ادارے کے مطابق بدھ کے روز امریکی ریاست مینسوٹا کے پراسیکیوٹر جنرل کیتھ السن نے جارج فلوائیڈ کیس میں3امریکی پولیس اہلکاروں کی دوبارہ گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

 پریس کانفرنس میں مسٹر السن نے کہا کہ سیاہ فام شہری فلوائیڈ کے قتل کے حوالے سے ہم ایک مضبوط کیس تیار کررہے ہیں۔ اس حوالے سے سامنے آنے والے نئے الزامات انصاف کےقریب پہنچنے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔

السن کا مزید کہنا تھا کہ فلوائیڈ کے قتل کے واقعے نے ہمیں قصوروار ٹھہرایا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم انصاف کے لیے کام کررہے ہیں۔

گزشتہ روز امریکی سینیٹ کے رکن ایمی کلوپوچار نے مینا پولیس میں ایک سیاہ فام شہری کے قتل کے واقعے کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔

Advertisement

واضح رہے کہ امریکا میں چند روز قبل سیاہ فام شخص کے قتل کے بعد بیشتر ریاستوں میں پرتشدد مظاہرے ہو رہے ہیں۔ حکومت کو احتجاج روکنے کے لیے نیویارک اور ریاستوں میں کرفیو لگانا پڑا ہے۔

 پرتشدد مظاہروں میں لوٹ مار ، پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپوں کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں ,جبکہ مظاہرین متعدد گاڑیوں کو بھی نذر آتش کردیا ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہر تین میں سے ایک بھارتی نوجوان بے روزگار ہے، رپورٹ
امریکہ، یونیورسٹیز میں اسرائیل مخالف مظاہرے، 100 طلبہ گرفتار
صدارتی الیکشن میں مداخلت پر ٹرمپ کے 18 ساتھیوں پر فرد جرم عائد
خون کا عطیہ دینے والے افراد کو خوشخبری سنادی گئی
مدینہ منورہ میں عمرہ و زیارت فورم کی سرگرمیاں
روس نے خلاء میں جوہری ہتھیار رکھنے کی قرارداد ویٹو کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر