Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

منجمد اثاثے بحال نہ ہونے پر افغانستان کی امریکا کو بڑے پیمانے پر ہجرت کی وارننگ

Now Reading:

منجمد اثاثے بحال نہ ہونے پر افغانستان کی امریکا کو بڑے پیمانے پر ہجرت کی وارننگ

افغانستان کی طالبان عبوری حکومت نے امریکا کو9 ارب ڈالرز کے منجمد اثاثے بحال نہ کیے جانے پر  ہجرت کی بڑی لہر کی وارننگ دےدی۔

طالبان عبوری حکومت کے وزیر خارجہ وکیل امیر خان متقی نے امریکی کانگریس کے نام کھُلے مراسلے میں کہا کہ امریکاکا افغانستان کے بینک اکاونٹس کو منجمد کرنا کسی بھی مسئلے کو حل نہیں کر سکے گا۔ امریکہ کا یہ فیصلہ دوحا سمجھوتے کی خلاف ورزی ہے۔

متقی نے کہا کہ افغان عوام ملک میں سالوں سے جاری جنگ کے بعد آخر کار محفوظ ماحول میں ہیں لیکن اس وقت عوام کے اصل اندیشہ ’امریکاکی طرف سے ملکی اثاثوں پر عائد کی گئی‘ پابندیاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم،امریکاسے مطالبہ کرتے ہیں کہ افغانستان کے اثاثوں کو آزاد کیا جائے بصورت دیگر افغان عوام اور حکومت مشکلات کا شکار ہو جائیں گے۔ افغانستان میں حالات کا بدستور اسی شکل میں جاری رہنا علاقے اور دنیا میں ہجرت کی ایک بڑی لہر کا سبب بنے گا اور یہ دنیا کے لئے انسانی و اقتصادی بحران ثابت ہو گا۔

مراسلے میں متقی نے کہاکہ افغانستان کے اثاثوں کے انجماد اور اقتصادی پابندیوں نے صحت، تعلیم اور دیگر عوامی خدمات پر منفی اثرات مرتب کئے ہیں اور یہ چیز افغان عوام کو نقصان پہنچا رہی ہے۔

Advertisement

واضح رہے حال ہی میں سامنے آنے والی رپورٹ کے مطابق پانچ ہزار افغان روزانہ غیر قانونی طریقے سے ایران پہنچ رہے ہیں  اور اگست سے اب تک تین لاکھ افراد ایران جاچکے ہیں۔

30 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین ایران میں جبکہ 15لاکھ مہاجرین پاکستان میں پہلے سے ہی موجود ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آسٹریلیا کا ویزہ حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری
اقوام متحدہ میں فلسطین کو مستقل ممبر بنانے کی قرارداد منظور
بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں؛ یاسین ملک کی طویل اور غیرقانونی حراست
فلسطین کو آزاد اور خودمختار ریاست کا درجہ دینے کی قرارداد منظور
امریکہ نے 3 بھارتی کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی
اسرائیل بغیر کسی کی حمایت کے آگے بڑھنے کیلئے تیار ہے، اسرائیلی وزیر اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر