Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغانستان: 130 خواتین کو فروخت کرنے والا ملزم گرفتار

Now Reading:

افغانستان: 130 خواتین کو فروخت کرنے والا ملزم گرفتار

افغانستان میں طالبان نے مبینہ طور پر 130 خواتین کو فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ ملزم پر الزام ہے کہ اس نے شدید غربت سے نجات حاصل کر نے کی خواہش مند 130 افغان خواتین کو  شادی کروانے کے بہانے  دھوکا دے کر بیچ دیا تھا۔

شمالی افغان صوبے جوزجان میں طالبان کے پولیس سربراہ دم اللہ سراج نے بتایا کہ اس ملزم کو اسی صوبے سے پیر کو رات گئے گرفتار کیا گیا۔

سراج نے صحافیوں کو بتایا، ”ہم ابھی تفتیش کے ابتدائی مرحلے میں ہیں اور مزید تفصیلات جلد ہی سامنے آ جائیں گی۔‘‘

جوزجان کےضلعی پولیس چیف محمد سردار مبارز نے بتایا کہ یہ ملزم خاص طور پر انتہائی حد تک غربت کی شکار عورتوں کو جھانسہ دے کر ان کی شادیاں بہت امیر افراد سے کرا دینے کے وعدے کرتا تھا۔ مگر دراصل وہ ان عورتوں کو ملک کے کسی دوسرے صوبے میں لے جا کر باقاعدہ بیچ دیتا تھا، جس کے بعد ان خواتین سے جبری مشقت لی جاتی حتیٰ کہ جسم فروشی بھی کرائی جاتی تھی۔

محمد سردار مبارز کے مطابق یہ ملزم اس طرح تقریباﹰ 130 خواتین کو بیچ چکا تھا۔

Advertisement

تین ماہ قبل دوبارہ اقتدار میں آنے والے طالبان ملک کے بڑے شہروں سے لے کر دیہی علاقوں تک میں مسلح جرائم، ڈکیتی کی وارداتوں اور اغوا کے واقعات پر قابو پانے کی کوشش میں تو ہیں، مگر انہیں ابھی تک کوئی قابل ذکر کامیابی نہیں مل سکی۔

بچوں اور خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے سرگرم کئی بین الاقوامی تنظیموں نے افغانستان کے موجودہ بحرانی حالات میں خاص طور پر لڑکیوں اور خواتین کو درپیش تکلیف دہ صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کیاہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں؛ یاسین ملک کی طویل اور غیرقانونی حراست
فلسطین کو آزاد اور خودمختار ریاست کا درجہ دینے کی قرارداد منظور
امریکہ نے 3 بھارتی کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی
اسرائیل بغیر کسی کی حمایت کے آگے بڑھنے کیلئے تیار ہے، اسرائیلی وزیر اعظم
اسرائیل کی فلسطین میں جاری نسل کشی میں بھارت براہ راست ملوث
نئی دلی میں کچرے کے ڈھیر، غیر ملکی سفارت کار تنگ آ گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر