Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی فیسٹیول ریاض سیزن 2 میں آنیوالے سیاحوں کی تعداد 11 ملین سے متجاوز

Now Reading:

سعودی فیسٹیول ریاض سیزن 2 میں آنیوالے سیاحوں کی تعداد 11 ملین سے متجاوز

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں تفریحی میلے ’’ریاض سیزن‘‘ کا دوسرا ایڈیشن بھی عروج پر ہے۔ یہ تفریحی فیسٹیول سعودی قیادت کے ویژن 2030ء کا ایک اہم حصہ ہے۔

ریاض سیزن 2 میں آنے والے سیاحوں کی تعداد اب تک 11 ملین سے زائد ہو چکی ہے جن میں سے بیرون ملک سے آنے والے سیاحوں کی تعداد 10 لاکھ ہے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق اندرون ملک سے سیاحوں کی تعداد 16 لاکھ جبکہ صرف ریاض سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کی تعداد 83 لاکھ ہے۔

Advertisement

سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی (جی ای اے) کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے کہا ہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سرپرستی اور نگرانی میں ہونے والے تفریحی فیسٹیول ریاض سیزن 2 میں اب تک 11 ملین سے زائد سیاح شرکت کرچکے ہیں۔

جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی حکومت 2019ء میں ہوئے ریاض سیزن کے پہلے ایڈیشن سے لے کر حالیہ جاری دوسرے ایڈیشن تک 6 بلین سعودی ریال کا خطیر ریوینیو حاصل کر چکی ہے۔

فیسٹیول انتظامیہ کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے سیاحوں نے ریاض سیزن 2 میں خصوصی دلچسپی کا مظاہرہ کیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں ساڑھے 7 لاکھ افراد نے شرکت کی تھی۔

Advertisement

ریاض سیزن 2 فیسٹیول کی انتظامیہ کے اعداد و شمار کے مطابق امریکا سے 22532 سیاح آچکے ہیں، برطانیہ سے آنے والے سیاحوں کی تعداد 20104 ہے، فرانس سے 8815، روس سے 8227 جبکہ کینیڈا سے 7332 سیاح آچکے ہیں۔

انتظامیہ نے کہا ہے کہ ریاض سیزن میں ڈیڑھ لاکھ افراد کے لیے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوئے ہیں۔

ریاض سیزن 2 فیسٹیول کا آغاز 20 اکتوبر 2021ء کو ہوا تھا جو رواں برس مارچ کے اختتام تک جاری رہے گا۔ اِس سے قبل ریاض سیزن کا پہلا ایڈیشن اکتوبر 2019ء سے جنوری 2020ء تک منعقد کیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
راکھی ساونت کی صحت سے متعلق افسوسناک خبر آ گئی
علیزے شاہ کا خود پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب
زندگی بخشنے کیلئے "لارنس بشنوئی گینگ" کی سلمان خان کو بڑی پیشکش!
اداکارہ یمنیٰ زیدی کے اس لباس کی قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے!
’ہیرامنڈی‘ میں کام کرنے کے لیے بھارتی اداکاراؤں کو کتنا معاوضہ دیا گیا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
اداکارہ عرفی جاوید کی نئی تصویر نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر