Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

تیونس میں صدر کی جانب سے عدالتی اختیارات غصب کرنے پر عوام مُشتعل

Now Reading:

تیونس میں صدر کی جانب سے عدالتی اختیارات غصب کرنے پر عوام مُشتعل

تیونس کے صدر قیس سعید نے اپنے ایک حکم نامے سے خود ہی بہت سے عدالتی اختیارات حاصل کرلیے ہیں جن کے تحت اب وہ اپنی مرضی سے ججوں کی تقرری اور برطرفی کرسکتے ہیں۔

گزشتہ برس ملکی پارلیمنٹ تحلیل کرنے کے بعد سے ہی صدر قیس مختلف اداروں پر اپنی گرفت مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے اقتدار کو مستحکم کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں اور اب اُنہوں نے عدالتی اختیارات بھی اپنے ہاتھ میں لے لیے ہیں۔

تیونس میں گزشتہ صبح شائع ہونے والے ایک متنازع صدارتی حکم نامے کے بعد ہزاروں مُشتعل عوام سڑکوں پر نکل آئے۔ دارالحکومت تیونس میں ہزاروں مظاہرین قومی پرچم لہراتے ہوئے نعرے بازی کر رہے تھے۔ مظاہرین نے پوسٹر تھامے ہوئے تھے جن پر ’’عدلیہ کو ہاتھ مت لگاؤ‘‘ اور ’’ہماری جمہوریت کو بچاؤ‘‘تحریر تھا۔

صدر قیس نے سپریم جوڈیشل کونسل کو برخاست کر دیا ہے جبکہ کونسل کے سربراہ یوسف بو زخار نے صدارتی حکم نامے کو غیر آئینی قرار دیا ہے۔

Advertisement

اُن کے اس اعلان کے بعد ججوں اور وکلاء نے پیلس آف جسٹس کے باہر احتجاج کیا تاہم ایک نئے حکم نامے میں عدلیہ کے ارکان کو احتجاجی کارروائی میں حصہ لینے سے بھی روک دیا گیا ہے۔

صدر کے حکم کے مطابق اب 21 ارکان پر مشتمل ایک عارضی سپریم جوڈیشل کونسل قائم کی جائے گی جس کے نو اراکین کی تقرری خود صدر کے ذریعے ہوگی اور ان سب کو عدلیہ کی آزادی کے تحفظ کا حلف بھی اٹھانا ہوگا۔

انٹرنیشنل کمیشن آف جیورسٹ کے ریجنل ڈائریکٹر سعید بن عربیہ نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر صدارتی حکمنامے پر عمل درآمد ہوا تو یہ تیونس میں عدالتی آزادی اور اختیارات کی علیحدگی کے نظام کو پوری طرح سے ختم کر دے گا اور ملک میں جمہوری عمل کا تجربہ بھی ناکام ہو جائے گا۔

گزشتہ برس جولائی میں تیونس اس وقت ایک آئینی بحران میں پھنس گیا تھا جب صدر قیس سعید نے ملکی پارلیمنٹ کو معطل کرکے وزیراعظم کو برطرف کردیا تھا اور ایگزیکٹو اختیارات خود ہی حاصل کرلیے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکی صحافی کرسٹینا گولڈ بم نے پاکستانی اسٹریٹ پرفارمرز کی زندگیاں داؤ پر لگا دیں
لندن ہائی کورٹ، وکی لیکس کے بانی کی امریکہ حوالگی کا معاملہ ٹل گیا
دہلی میں بھی سورج قہر ڈھانے لگا، پارہ 45 سے تجاوز کر گیا
چاقو بردار خاتون کا اسکول میں حملہ، دو افراد ہلاک
تائیوان کے نومنتخب صدر کی چین کو تنبیہ
اسرائیلی اور حماس رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا مطالبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر