Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کوپ 27، دنیا جہنم کی آب و ہوا والی شاہراہ پر گامزن ہے، جنرل سیکریٹری

Now Reading:

کوپ 27، دنیا جہنم کی آب و ہوا والی شاہراہ پر گامزن ہے، جنرل سیکریٹری

اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوٹیرس نے کوپ 27 سربراہی اجلاس میں کہا کہ دنیا جہنم کی آب و ہوا والی شاہراہ پر گامزن ہے۔

تفصیلات کے مطابق مصر کے شہر شرم الشیخ میں کوپ 27 کی موسمیاتی تبدیلی پر ہونے والے  سالانہ سربراہی اجلاس میں اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوٹیرس نے عالمی برادری کو خبردار کیا کہ دنیا تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے۔

اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوٹیرس نے مصر میں جمع عالمی رہنماؤں سے کہا کہ انسانیت کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے پیش نظر تعاون یا مرنے میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو گا۔

COP27 summit: We're on a highway to climate hell, says UN chief

واضح رہے کہ مصر کے سیاحتی مرکز شرم الشیخ کے بحیرہ احمر کے ریزورٹ میں تقریباً 100 سربراہان مملکت اور حکومتوں کے نمائندے ملاقات کر رہے ہیں۔

Advertisement

کوپ 27 سربراہی اجلاس میں عالمی برادری کے رہنماؤں کو اس اجلاس میں اخراج میں کمی کو مزید کم کرنے اور پہلے ہی سے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے اثرات سے تباہ حال ترقی پذیر ممالک کو مالی طور پر واپس لانے کے مطالبات کا سامنا ہے۔

The U.N. chief tells the climate summit: Cooperate or perish | WRVO Public  Media

انتونیو گوٹیرس نے کہا کہ یہ یا تو موسمیاتی یکجہتی کا معاہدہ ہو گا یا اجتماعی خودکشی کا معاہدہ ہو گا، انہوں نے آلودگی پھیلانے والی قوموں پر زور دیا کہ وہ غریب ممالک کی مدد کے لیے آئیں جو کرہ ارض پر گرمی کی شدت کو بڑھانے والی گیسوں کے اخراج کے لیے کم سے کم ذمہ دار ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں قومیں بڑھتی ہوئی شدید قدرتی آفات کا مقابلہ کر رہی ہیں جنہوں نے صرف اس سال ہزاروں جانیں لے لی ہیں اور دسیوں اربوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

World on 'highway to climate hell with foot on the accelerator', UN head  warns | The Independent

نائیجیریا اور پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے لے کر کینیا، صومالیہ اور امریکہ میں خشک سالی اور تین براعظموں میں گرمی کی شدت میں غیر معمولی اضافہ ہو چکا ہے۔

Advertisement

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا کہ ہم نے ایک کے بعد ایک تباہی دیکھی ہے، کیا اب بھی وہ وقت نہیں آیا جس ہماری اس ساری تکلیف کو ختم کر دے۔

UN chief says world is 'on a highway to climate hell' without urgent action  to cut emissions | CBC News

انتونیو گوٹیرس نے عالمی رہنماؤں کو بتایا کہ موسمیاتی تبدیلی کو اب پس پشت نہیں رکھ سکتے اس سنگین صورتحال میں یہ مسلہ اب ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے دنیا کے امیر ممالک اور ابھرتی ہوئی معیشتوں کے درمیان ایک تاریخی عالمی معاہدے پر زور دیا جو صنعتوں سے خارج ہونے والی گیسوں کے اخراج میں دُگنا کمی لا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکہ، یونیورسٹیز میں اسرائیل مخالف مظاہرے، 100 طلبہ گرفتار
صدارتی الیکشن میں مداخلت پر ٹرمپ کے 18 ساتھیوں پر فرد جرم عائد
خون کا عطیہ دینے والے افراد کو خوشخبری سنادی گئی
مدینہ منورہ میں عمرہ و زیارت فورم کی سرگرمیاں
روس نے خلاء میں جوہری ہتھیار رکھنے کی قرارداد ویٹو کردی
بھارت میں انتخابات: مودی سرکار کا ہندوتوا نظریہ زور پکڑنے لگا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر