Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیا کی آبادی کو 8 ارب تک پہنچانے والی بچی کون ہے؟

Now Reading:

دنیا کی آبادی کو 8 ارب تک پہنچانے والی بچی کون ہے؟

دنیا کی آبادی 15 نومبر بروز منگل کی صبح ہونے والی ایک بچی  کی پیدائش سے 8 ارب ہوگئی۔

فلپائنی شہر منیلا میں رات ایک بج کر 29 منٹ پہ پیدا ہونے والی بچی وینیس مبنساگ کو دنیا کا 8 اربواں شخص قرار دیا گیا ہے۔

وینیس مبنساگ کو اقوام متحدہ کے اس اندازے کی نمائندگی کرنے کے لیے منتخب کیا گیا تھا کہ عالمی آبادی اب تاریخی اعداد و شمار تک پہنچ چکی ہے۔

اقوام متحدہ  کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ  یہ  سنگ میل تنوع اور ترقی کا جشن منانے کا ایک موقع ہے جبکہ کرہ ارض کے لیے انسانیت کی مشترکہ ذمہ داریوں پر غور کرنے کا بھی وقت ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے  دنیا کی آبادی 8 ارب پہنچ جانے کو انسانی ترقی کی راہ میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  عالمی آبادی  1950 کے بعد سے اب تک کی اپنی سست ترین شرح سے آگے بڑھ رہی ہے،  جو 2020 میں ایک فیصد سے کم ہو گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عالمی آبادی کو 7 ارب سے بڑھ کر 8 ارب ہونے میں 12  سال لگے  جبکہ آبادی  کے 9 ارب  تک پہنچنے میں تقریباً 15  سال لگیں گے۔

اس حساب سے  2037 تک دنیا کی آبادی 9 ارب ہو جائے گی جو کہ عالمی آبادی میں  اضافے کی شرح میں سست رفتاری  کی علامت ہے۔

اقوام متحدہ کے تازہ ترین تخمینے بتاتے ہیں کہ دنیا کی آبادی 2030 میں 8 ارب 50 کروڑ اور 2050 میں 9 ارب 70 کروڑ تک بڑھ سکتی ہے۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں توقع  ظاہر کی گئی ہے کہ رواں صدی کے اختتام تک دنیا کی آبادی  10 ارب سے بھی تجاوز کرجائے گی۔

Advertisement

2080 کی دہائی کے دوران آبادی لگ بھگ 10 ارب 40 کروڑ افراد تک پہنچ سکتی ہے جو 2100 تک اسی  سطح پر رہنے کا امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہر تین میں سے ایک بھارتی نوجوان بے روزگار ہے، رپورٹ
امریکہ، یونیورسٹیز میں اسرائیل مخالف مظاہرے، 100 طلبہ گرفتار
صدارتی الیکشن میں مداخلت پر ٹرمپ کے 18 ساتھیوں پر فرد جرم عائد
خون کا عطیہ دینے والے افراد کو خوشخبری سنادی گئی
مدینہ منورہ میں عمرہ و زیارت فورم کی سرگرمیاں
روس نے خلاء میں جوہری ہتھیار رکھنے کی قرارداد ویٹو کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر