Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیرس کے مرکز میں فائرنگ، دو افراد ہلاک

Now Reading:

پیرس کے مرکز میں فائرنگ، دو افراد ہلاک
پیرس کے مرکز میں فائرنگ، دو افراد ہلاک

پیرس کے مرکز میں فائرنگ، دو افراد ہلاک

پیرس کے مرکز میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پیرس کے مرکز میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں ملوث  69 سالہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جس گلی میں فائرنگ ہوئی وہاں کرد کمیونٹی کا  کلچرل سینٹر اور ریسٹورنٹ موجود ہیں جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیر لیا ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا میں فائرنگ کا واقعہ، 2 پولیس افسران سمیت 6 افراد ہلاک

پیرس زون دس کی میئر الیگزینڈرا جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔

پیرس میٹروپولیٹن کی مییر این ہدالگو نے فائرنگ واقعے کی سخت مذمت کی اور کہا کہ متاثرین کے لیے فوری طور پر نفسیاتی میڈیکل سیل کھولا جارہا ہے۔

Advertisement

فرانسیسی وزیر داخلہ جیرارڈ دارمینین فائرنگ کے واقعے کے بعد پیرس واپس آرہے ہیں اور جائے حادثہ کا دورہ کریں گے۔

Advertisement

فرانسیسی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ میری تمام ہمدردیاں متاثرین کے ساتھ ہیں، حملہ آور بھی زخمی ہیں اور اسے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حملہ آور فرنچ نیشنل ہے اوراس کا نام پہلے سے پولیس کے ریکارڈ میں موجود ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکی صحافی کرسٹینا گولڈ بم نے پاکستانی اسٹریٹ پرفارمرز کی زندگیاں داؤ پر لگا دیں
لندن ہائی کورٹ، وکی لیکس کے بانی کی امریکہ حوالگی کا معاملہ ٹل گیا
دہلی میں بھی سورج قہر ڈھانے لگا، پارہ 45 سے تجاوز کر گیا
چاقو بردار خاتون کا اسکول میں حملہ، دو افراد ہلاک
تائیوان کے نومنتخب صدر کی چین کو تنبیہ
اسرائیلی اور حماس رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا مطالبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر