Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اطالوی کوسٹ گارڈ نے ایک ہزار سے زائد تارکین وطن کو ریسکیو کرلیا

Now Reading:

اطالوی کوسٹ گارڈ نے ایک ہزار سے زائد تارکین وطن کو ریسکیو کرلیا
اٹلی

اطالوی کوسٹ گارڈ نے ایک ہزار سے زائد تارکین وطن کو ریسکیو کرلیا

اطالوی کوسٹ گارڈ نے فلمی انداز میں ایک ہزار سے زائد تارکین  وطن کو ریسکیو کرلیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اطالوی کوسٹ گارڈ نے تارکین وطن کو بچانے کے لیے سمندر میں ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے فلمی انداز میں ایک ہزار سے زائد افراد کو بچا لیا۔

یہ بھی پڑھیں: اٹلی میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 28 پاکستانیوں سمیت 59 افراد جاں بحق

اطالوی کوسٹ گارڈ نے کلابریا کے علاقے میں کشتیوں میں سوار سیکڑوں پناہ گزینوں کو بچانے کے لیے متعدد امدادی کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں۔

ایک اندازے کے مطابق اٹلی کے ساحل پر اب بھی ایک ہزار 300 افراد خطرے میں ہیں۔

Advertisement

اطالوی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں کا آغاز اٹلی کے پناہ گزینوں کی سمندری بچاؤ کی صلاحیتوں کی جانچ پڑتال کرنا ہے۔

کوسٹ گارڈ   حکام نے ایک بیان میں کہا کہ بچاؤ کی کارروائیاں بہت پیچیدہ ہیں کیوں کہ جن کشتیوں پر بڑی تعداد میں لوگ سوار  ہیں وہ سمندر میں ادھر ادھر بہتی جا رہی ہیں۔

کوسٹ گارڈ کے جہاز ایک کشتی پر سوار 500 افراد کو بچانے کے لیے روانہ کیے گئے تھے۔  کلابریا سے تقریباً 160 کلومیٹر دور مشکل میں گرفتار دو مزید کشتیوں پر 800 افراد کو بچانے کے لیے بھی دیگر جہاز بھیجے گئے تھے۔

اس وقت مجموعی طور پر تین کشتیوں پر سوار تارکین وطن کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ کوسٹ گارڈ نے بحریہ کی پیٹرول بوٹ سے اضافی مدد طلب کر لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اٹلی کشتی حادثہ: قومی ویمن ہاکی کھلاڑی شاہدہ رضا بھی جاں بحق

اطالوی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ  فوجی جہاز مطلوبہ امداد کے لیے روانہ ہو چکا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ    دو ہفتے قبل ہی اٹلی کے ساحل پر ایک کشتی تباہ ہونے کی وجہ سے کم از کم 73 افراد ڈوب کر مر گئے تھے۔ کشتی میں پاکستانی تارکین وطن بھی سوار تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغانستان، شدید سیلاب سے 300 افراد ہلاک ، ہزاروں بے گھر
بھارت میں آوارہ کتے کے کاٹنے سے شیرخوار بچہ ہلاک
سلوواکیا کے وزیر اعظم کو گولی مار دی گئی
مکہ مکرمہ حج سیزن کے لیے تیار، لاکھوں عازمین حج کا استقبال شروع
امریکہ کا اسرائیل کے لیے ایک ارب ڈالر کے ہتھیاروں کا نیا پیکج
آئر لینڈ میں سگریٹ نوشی کی مقررہ عمر میں اضافہ کر دیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر