Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

او آئی سی کی فلسطینیوں کیخلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت

Now Reading:

او آئی سی کی فلسطینیوں کیخلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت
او آئی سی

او آئی سی کی فلسطینیوں کیخلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت

او آئی سی  نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سکریٹری جنرل حسین ابراہیم طحہٰ نے غزہ میں مسلسل 24 دنوں  سے جاری بمباری کی شدید مذمت کی ہے۔

او آئی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی بربریت سے عمارتوں، اسپتالوں،ا سکولوں، عبادت گاہوں اور اقوام متحدہ کی تنصیبات کو تباہ کیا گیا۔

اس کے علاوہ خواتین، بچوں، طبی عملے اور صحافیوں سمیت ہزاروں بے گناہ شہریوں کو شہید اور زخمی کیا گیا۔

او آئی سی کا کہنا ہے کہ   اسرائیل اب بھی خوراک، ادویات، پانی اور بجلی تک رسائی کو روکنے کے علاوہ اسپتالوں کو بمباری کرنے کی دھمکی دیتا ہے۔

Advertisement

او آئی سی کا کہنا ہے کہ  اسرائیل جنگی جرائم اور بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری میں 3 ہزار 300 بچوں اور ایک ہزار سے زائد خواتین سمیت 8 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی بمباری سے زخمیوں کی تعداد  بھی 20 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

اسرائیلی فوج  نے غزہ کے ترکش اسپتال کو نشانہ بنایا، وسطی غزہ میں اسرائیلی بمباری سے دیرالبلا کی مسجد بلال بن رباح شہید ہوگئی۔

اسرائیل نے غزہ کے سب سے بڑے الشفاء اسپتال کے قریب بم برسا دیے، القدس اسپتال کو خالی کرنے کی دھمکی دی اور اس اسپتال کے آنے والے راستوں کو تباہ کردیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغانستان، شدید سیلاب سے 300 افراد ہلاک ، ہزاروں بے گھر
بھارت میں آوارہ کتے کے کاٹنے سے شیرخوار بچہ ہلاک
سلوواکیا کے وزیر اعظم کو گولی مار دی گئی
مکہ مکرمہ حج سیزن کے لیے تیار، لاکھوں عازمین حج کا استقبال شروع
امریکہ کا اسرائیل کے لیے ایک ارب ڈالر کے ہتھیاروں کا نیا پیکج
آئر لینڈ میں سگریٹ نوشی کی مقررہ عمر میں اضافہ کر دیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر