عالمی توانائی مارکیٹ میں اچانک بڑا اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ہے جہاں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور مختلف بینچ مارکس کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکی خام تیل WTI کروڈ کی قیمت میں 8.12 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد یہ 94.45 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا ہے۔
اسی طرح عالمی معیار کے برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں بھی 6.92 فیصد اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد یہ 97.43 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
علاوہ ازیں مشرقِ وسطیٰ کے اہم معیار ابوظہبی مربان کروڈ میں بھی 7.47 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد اس کی قیمت 96.78 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی توانائی منڈی میں یہ اچانک اضافہ رسد و طلب میں غیر یقینی صورتحال اور جغرافیائی کشیدگی کے خدشات کے باعث دیکھا جا رہا ہے جس نے سرمایہ کاروں کو محتاط کر دیا ہے۔




















